اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے منافی سیاسی جماعتوں کے اشتہارات کی تشہیر پر 22 ٹی وی چینلز کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کر دیئے۔

چیئرمین پیمرا نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد ان ٹی وی چینلز کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کیے۔

ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر نے بعض سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان تمام ٹی وی چینلز کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

پیمرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ تمام ٹی وی چینلز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ن) کی انتخابات کے لیے نازیبا الفاظ پر مبنی اشتہاری مہم نشر کر رہے ہیں۔

پیمرا نے تمام چینلز کو واضح احکامات دیے ہیں کہ ان تمام اشتہارات کو فوری بند کیا جائے اور مناسب ترامیم کے بعد نشر کیا جائے۔

تبصرے (0) بند ہیں