اگر خریدا ہوا سامان طویل عرصے تک ٹھیک انداز میں چل جائے تو اس کا مطلب کہ پیسے وصول ہوجاتے ہیں، اور باورچی خانے کے لیے لائے گئے سامان میں اس بات کا خیال بہت زیادہ رکھا جاتا ہے۔

لیکن باورچی خانے میں موجود ایک برتن ایسا ہے جو لایا تو اس لیے جاتا ہے کہ یہ طویل عرصے چلے گا، تاہم چند ہفتوں میں یہ خراب ہوجاتا ہے۔

یہ برتن نان اسٹک فرائی پین ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ کبھی سیاہ یا خراب نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: فرائی پین کے ہینڈل میں یہ سوراخ کیوں ہوتا ہے؟

اسٹیل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس پر کبھی زنگ نہیں لگتا، تو ہھر نان اسٹک فرائی پین اتنی خلدی خراب کیوں ہوجاتا ہے؟ کہیں باورچی خانے میں اسے غلط انداز میں تو استعمال نہیں کیا جارہا؟

یہاں اس برتن کو استعمال کرنے کی چند ٹپس دی جارہی ہیں، جس سے آپ کا فرائی پین طویل عرصے تک صحیح انداز میں استعمال کیا جاسکتا ہے:

تیل کی صحیح مقدار

نان اسٹک نامی اس فرائی پین میں کسی غذاء کو تیار کرنے کے لیے تیل کی زیادہ مقدار نہ لیں، بلکہ کسی صاف ٹشو کو تیل میں ڈبو کر اسے فرائی پین پر پھیر دیں اور اس ہی سے کھانا تیار کریں۔

دھات سے بنا چمچ استعمال نہ کریں

اس فرائی پین کو طویل عرصے تک چلانے کے لیے دھات سے تیار چمچ اس پر استعمال نہ کریں، اس سے ہین پر لگا نان اسٹک کوٹ ہٹ سکتا ہے، جس سے یہ خراب ہوجائے گا اور اسے استعمال کرنا نہایت مشکل ہوگا۔

صحیح انداز میں صفائی

اپنے نان اسٹک فرائی پین کو سب سے پہلے نرم اسفنج سے دھویا کریں، اگر اس کے بعد بھی اگر اس پر کوئی نشان باقی رہ جائے تو پھر بیکنگ سوڈا اور پانی ملا کر اس حصے پر لگا کر چھوڑ دیں اور بعدازاں دھو لیں۔

آنچ کا خیال

اس فرائی پین میں ہلکی یا درمیانی آنچ پر پکائیں، ورنہ کچھ ہی عرصے میں یہ پین خراب ہوجائے گا۔

بچا ہوا کھانا فرائی پین میں نہ چھوڑیں

کوشش کریں کہ کھانا تیار کرنے کے بعد فرائی پین کو فوراً دھو لیں اور اس میں بچا ہوا کھانا نہ رکھیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں