پاکستانی ماڈل و اداکارہ آمنہ بابر نے 13 جولائی کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے 3 نوجوان لڑکوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ لڑکوں نے انہیں راہ چلتے ہوئے سڑک پر ہراساں کیا۔

اپنی پوسٹ میں آمنہ بابر نے بتایا تھا کہ مذکورہ لڑکے ان کا پیچھا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں نازیبا اشارے بھی کرتے رہے اور اس دوران آمنہ کی والدہ بھی ان کے ساتھ تھیں۔

آمنہ نے مزید بتایا کہ یہ لوگ دن کی روشنی میں انہیں ہراساں کرتے رہے تاہم وہاں موجود کسی بھی شخص نے ان لڑکوں کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔

بعدازاں آمنہ کی والدہ نے انہیں دھمکی دی جس کے بعد یہ لڑکے فوری وہاں سے چلے گئے۔

تاہم اب آمنہ بابر نے کہا ہے کہ انہیں ہراساں کرنے والے لڑکوں نے ان سے سوشل میڈیا کے ذریعے معافی مانگ لی۔

ماڈل و اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لڑکوں کی جانب سے معافی کے لیے کیے جانے والے پیغام کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آمنہ بابر نے خود کو ہراساں کرنے والوں کی تصاویر شیئر کردی

اداکارہ کی جانب سے لڑکوں کی جانب سے معافی کے لیے کیے جانے والے پیغام میں ان کی جانب سے معافی مانگنے کی منت کو پڑھا جا سکتا ہے۔

معافی کے لیے پیغام کرنے والے لڑکے نے لکھا ہے کہ ان کی عمر ابھی محض 16 سال ہے اور وہ اس وقت مئٹرک کے امتحانات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔

ساتھ ہی معافی نامے میں آمنہ بابر کو لڑکے نے باجی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی خراب ہوجائے گی، اس لیے انہیں معافی کیا جائے۔

آمنہ بابر نے معافی مانگنے والے لڑکا کا نام بھی چھپا دیا، جب کہ انہوں نے گزشتہ روز شیئر کی گئی ان کی تصویر بھی انسٹاگرام سے ہٹادی۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر ہراساں کرنے والے لڑکوں کو معاف کرنے سمیت انہیں سبق سکھانے کے لیے پوسٹ بھی کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘اگر کبھی زندگی آپ کو کسی اور کو دوسرا چانس دینے کا موقع دے تو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

آمنہ بابر نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ انہیں اندازہ ہے کہ انہیں ہراساں کرنے والے لڑکوں نے کتنے دباؤ میں آکر ان سے معافی مانگی ہے، لیکن وہ ان کی معافی کا فیصلہ نہیں کریں گی، کیوں کہ اللہ ہے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔

ساتھ ہی آمنہ بابر نے لکھا کہ وہ اس یقین کے ساتھ ان لڑکوں کی معافی کو قبول کر رہی ہیں کہ وہ دوبارہ اس طرح کی غلطی نہیں کریں گے۔

تبصرے (2) بند ہیں

رابعہ جمیل Jul 15, 2018 01:02pm
آمنہ نے کتنی بہادری کا کام کیا،لڑکے غلط تھے تب ہی معافی بھی مانگی،،،،زبردست
بشرا خالد Jul 15, 2018 02:21pm
برائی کا خاتمہ اچھائی سے کیا جاسکتا ہے ۔۔۔