’پیار اور قسمت دونوں زندگی میں گوری کے ساتھ مل گئے‘

اپ ڈیٹ 16 جولائ 2018
رواں سال ان دونوں کی شادی کو 27 سال مکمل ہوجائیں گے —فوٹو/ فائل
رواں سال ان دونوں کی شادی کو 27 سال مکمل ہوجائیں گے —فوٹو/ فائل

بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان صرف بہترین اداکار ہی نہیں بلکہ ان کو لوگوں کو بہترین انداز میں جواب دینا بھی بخوبی آتا ہے۔

اداکار کو سوشل میڈیا پر عموماً تعریفوں کے ساتھ ساتھ تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم وہ اپنے زبردست جواب سے تنقید کرنے والے کو چپ کروانا جانتے ہیں۔

مزید پڑھیں: شادی سے قبل گوری کی فیملی کو بے وقوف بنایا،شاہ رخ

اس کے علاوہ شاہ رخ سوشل میڈیا پر کافی فعال بھی رہتے ہیں، وہ عموماً ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو موقع دیتے ہیں کہ وہ ان سے سوالات کرسکیں۔

تاہم اس بار شاہ رخ خان نے انسٹاگرام پر سامنے آئے نئے فیچر کا استعمال کرتے ہوئے شائقین کو ان سے سوال پوچھنے کا موقع دیا۔

جس کے بعد مداح ان سے مزاحیہ اور معلوماتی سوالات پوچھتے نظر آئے۔

ایک مداح سے شاہ رخ سے سوال کیا کہ آخر انہوں نے اتنی جلدی شادی کیوں کرلی؟

جس پر شاہ رخ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’بھائی لو اور لک (پیار اور قسمت) کبھی بھی آجاتے ہیں، اور یہ دونوں گوری کے ساتھ زندگی میں جلدی ہی مل گئے‘۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور گوری کی شادی 1991 میں ہوئی جب شاہ رخ صرف 25 سال کے تھے جبکہ گوری کی عمر 21 سال تھی۔

شادی کے بعد سے شاہ رخ خان نے باکس آفس پر کئی کامیاب فلموں دی، جس کے بعد انہیں بولی وڈ کا بادشاپ، کنگ خان جیسے ناموں سے پکارا جانے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ نے شادی کی رات بھی فلم سیٹ پر گزاری

دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان اور گوری نے شادی کے بعد سے کبھی بھی بہت زیادہ سوشل میڈیا یا پبلک کے سامنے اپنے ایک دوسرے کے لیے اپنے جذبات کا اظہار نہیں کیا تھا، اس لیے شاہ رخ کا سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کے لیے ایسا بیان یقیناً یقیناً توجہ کا مرکز ہے۔

اس کے علاوہ اب گوری خان بھی شاہ رخ کے ساتھ سوشل میڈیا پر کئی تصاویر شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔

Black And white !!!!! ...always does the trick...❤️

A post shared by Gauri Khan (@gaurikhan) on

مداحوں سے بات چیت کے دوران شاہ رخ سے یہ بھی سوال کیا گیا کہ وہ اس وقت کہاں ہیں؟ جس پر اداکار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ ’لوگوں کے دلوں میں ہیں‘۔

ایک مداح نے تنقیدی انداز میں شاہ رخ سے ان کی عمر پوچھی تو اداکار نے کہا کہ وہ اس کے لیے وکی پیڈیا چیک کرلیں۔

شاہ رخ کا شمار بولی وڈ کے دلکش اداکاروں میں بھی کیا جاتا ہے جس پر ایک مداح نے کہا کہ وہ اب تک اتنے ہنڈسم کیسے ہیں؟

اس پر انہوں نے بتایا کہ ’کیا کروں؟ میں پیدا ہی ایسا ہوا تھا‘۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان اس وقت ہدایت کار آنند ایل رائے کی فلم ’زیرو‘ میں کام کررہے ہیں جو دسمبر میں ریلیز ہوگی۔

اس فلم میں شاہ رخ کے ساتھ انوشکا اور کترینہ کام کرتی نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ کے لو گرو ان کے بچے

شاہ رخ سے ان دونوں اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بھی سوال پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ’بہت خوبصورت تجربہ ہے، اس کے علاوہ یہ دونوں دوست بھی ہیں تو اور مزاح آتا ہے‘۔

فلم ’زیرو‘ 21 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں