اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سینیٹر رحمٰن ملک نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا ڈرگ ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کردیا۔

رحمٰن ملک نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما کی جانب سے پیپلز پارٹی، ورکرز اور جھنڈے سے متعلق بیان قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جلسے جلوس کرنا ہر شہری کا جمہوری حق ہے، آصف علی زرداری

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کے رہنما پرویز خٹک اپنا غیر ذمہ دارانہ بیان واپس لیں اور کارکنان سے معافی مانگیں، ان کے بیان سے لاکھوں کارکنوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

اس حوالے سے سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما پرویز خٹک کے منہ سے نازیبا زبان کا استعمال مناسب نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سالہا سال پرویز خٹک پیپلز پارٹی کے کارکن رہے اور ان کے گھر پر پیپلزپارٹی کا جھنڈا بھی لہراتا رہا۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک کی نازیبا زبان کے استعمال سے لگتا ہے کہ وہ نشہ کرتے ہیں کیوں کہ کوئی بھی باشعور شخص عام حالات میں اس طرح کی غیر اخلاقی گفتگو نہیں کرسکتا۔

مزیدپڑھیں: ’کچھ لوگ عدلیہ کو گالیاں دیتے ہیں اور سیکیورٹی بھی مانگتے ہیں‘

ساتھ ہی رحمٰن ملک نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے پرویز خٹک کے علاوہ جلسوں میں غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والے تمام سیاسی رہنماؤں کے ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ دوہرایا۔

رحمٰن ملک نے مزید بتایا کہ ویڈیو سے واضح ہے کہ تقریر کے دوران پرویز خٹک اپنے حواس کھو چکے ہیں اور گالیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی اور پرویز خٹک کو ان کی ہی زبان میں جواب نہیں دے سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: غیرمتعلقہ افراد کی سیکیورٹی پر مامور 13 ہزار سیکیورٹی اہلکار واپس

ان کا کہنا تھا کہ جو سیاستدان، سیاست میں گالم گلوچ کروا رہے ہیں وہ آنے والی نسلوں کو گمراہ کر رہے ہیں اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بھی پارٹی کارکنان کے لیے نا مناسب الفاظ استعمال کر چکے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Nasir Askar Jul 16, 2018 02:37pm
Though I don't like Rehman Malik, but fully agree with his demand for drug test of Pervaiz Khattak.