بھارت: ‘چاند ستارے والا سبز جھنڈا غیر اسلامی ہے‘

اپ ڈیٹ 16 جولائ 2018
شیعہ وفاق بورڈ کے چیئرمین سید وسیم رضوی — فوٹو بشکریہ دی ہندو
شیعہ وفاق بورڈ کے چیئرمین سید وسیم رضوی — فوٹو بشکریہ دی ہندو

سپریم کورٹ آف انڈیا نے حکومت سے ملک بھر کے مذہبی مقامات اور متعدد عمارتوں پر چاند ستاروں والے سبز رنگ کے جھنڈے لہرانے پر وضاحت طلب کرلی۔

دی ہندو میں شائع رپورٹ کے مطابق بھارت کی شیعہ وفاق بورڈ کے چیئرمین سید وسیم رضوی کی جانب سے سپریم کورٹ آف انڈیا میں پٹیشن دائر کی گئی ہے کہ چاند ستارے والے سبز جھنڈا ’غیر اسلامی‘ ہے اور دشمن ملک (پاکستان) کی ایک سیاسی جماعت کے جھنڈے سے مماثلت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: مسلمان شخص کو قتل کرنےاورلاش جلانے کی ویڈیو وائرل

انہوں نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ بمبئی اور دیگر مقامات پر متعدد چاند ستارے والے سبز جھنڈے نظر آرہے ہیں جو ہندو اور مسلمانوں کے درمیان کشدیدگی کا باعث ہیں۔

پٹیشن میں الزام عائد کیا گیا کہ مذکورہ جھنڈا پاکستان مسلم لیگ کے جھنڈے سے مماثلت رکھتا ہے اور یہ سیاسی جماعت ’دشمن ملک‘ سے تعلق رکھتی ہے۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ نواب وقار الملک اور محمد علی جناح نے 1906 میں مسلم لیگ کی بنیاد رکھی اور اس کا چاند ستارے والا سبز جھنڈا تھا، جسے اس وقت کے انڈین مسلمانوں نے اسلامی جھنڈا قرار دے دیا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارت: ٹرک میں گائے لے جانے پر مسلمان قتل

انہوں نے کہا کہ ایسے تمام جھنڈے کثیر مسلم آبادی والے علاقوں میں بکثرت دیکھے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سبز جھنڈے میں چاند ستارے کا استعمال اسلامی تعلیمات کی عکاسی نہیں کرتا، اس لیے اسلام میں اس کی کوئی اہمیت نہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں