دیسی گرل کا نیویارک کی گلیوں میں‘غیر رومانوی رقص‘

16 جولائ 2018
اداکارہ کے رقص کی تصاویر وائرل ہوگئیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے رقص کی تصاویر وائرل ہوگئیں—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا جو ان دنوں اپنی ہولی وڈ و بولی وڈ فلموں کی شوٹنگ سمیت اپنی امریکی گلوکار نک جونس سے محبت کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

وہ جلد ہی ایک رومانٹک کامیڈی ہولی وڈ فلم میں دیسی اسٹائل کا ولایتی ڈانس کرتی دکھائی دیں گی۔

جی ہاں، 35 سالہ پریانکا چوپڑا ہولی وڈ کی آنے والی فلم ‘ازنٹ اٹ رومانٹک’ یعنی یہ رومانوی نہیں ہے میں جہاں محبت پر یقین نہ رکھنے والی خاتون کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی، وہیں وہ اس فلم میں ڈانس بھی کرتی دکھائی دیں گی۔

ہندوستان ٹائمز نے برطانوی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پریانکا چوپڑا نے ‘ازنٹ اٹ رومانٹک’ کی مرکزی کاسٹ کے ساتھ امریکا کے مصروف ترین شہر نیویارک کی اہم سڑک پر ڈانس کی شوٹنگ میں حصہ لیا۔

رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا نے فلم کے ہیرو لیام ہیمس ورتھ اور معاون اداکارہ رابیل ولسن سمیت دیگر کاسٹ کے ساتھ نیویارک کی معروف شاہراہ 40 اسٹریٹ اور پارک اوینیو مین ہٹن میں گانے کی شوٹنگ میں حصہ لیا۔

پریانکا چوپڑا فین انسٹاگرام
پریانکا چوپڑا فین انسٹاگرام

فلم کی کاسٹ نے گانے کی شوٹنگ ایسی گلیوں میں کی، جہاں لوگوں کو کچھ دیر کے لیے روکنا بھی محال ہوتا ہے، تاہم پریانکا چوپڑا سمیت دیگر اداکاروں کے ڈانس کرتب دیکھ کر لوگ رک گئے۔

سامنے آنے والی تصاویر میں پریانکا چوپڑا کو فلم کی مرکزی کاسٹ کے ساتھ بولڈ لباس میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریانکا چوپڑا گلابی جب کہ رابیل ولسن سرخ بولڈ لباس پہنے ہوئے ہیں۔

پریانکا چوپڑا فین انسٹاگرام
پریانکا چوپڑا فین انسٹاگرام

پریانکا چوپڑا نے بھی اپنے انسٹاگرام پر گانے کی شوٹنگ کے دوران کھینچی گئی ایک تصویر شیئر کی، جس میں رابیل ولسن اور لیام ہیمس ورتھ کے ساتھ رقص کرتی نظر آ رہی ہیں۔

ڈائریکٹر ٹوڈ اسٹراس اور اسکولسن کی اس رومانٹک کامیڈی فلم کی کہانی ایرن کارڈیلو، ڈانا فوکس اور کیٹی سلبرمن نے لکھی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں پریانکا چوپڑا، لیام ہیمس ورتھ، رابیل ولسن سمیت بیٹی گیلپن، ایڈم ڈیون اور فیتھ لوگان سمیت متعدد اداکار اور اداکارائیں شامل ہیں۔

پریانکا چوپڑا فین انسٹاگرام
پریانکا چوپڑا فین انسٹاگرام

پریانکا چوپڑا فلم میں ایزابیل نامی ایک ایسی نوجوان لڑکی کا کردار ادا کریں گی جنہیں محبت پر یقین نہیں ہوتا، تاہم وہ ایک دن مزاق ہی مزاق میں عشق میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔

—فوٹو: پریانکا چوپڑا فین انسٹاگرام
—فوٹو: پریانکا چوپڑا فین انسٹاگرام

فلم کی ٹیم نے ابھی اسے ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، خیال کیا جا رہا ہے کہ اسے آئندہ برس کے آغاز تک ریلیز کیا جائے گا۔

اس فلم کے علاوہ بھی پریانکا چوپڑا دیگر کچھ ہولی وڈ منصوبوں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جب کہ جلد ہی وہ بولی وڈ فلم ‘بھارت’ اور ‘اسکائی از پنک’ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں