’بھلیا‘ خوبصورت نظارے اور مدھر موسیقی

17 جولائ 2018
پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’پرواز ہے جنون‘ کا پہلا گانا ریلیز ہوگیا —۔
پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’پرواز ہے جنون‘ کا پہلا گانا ریلیز ہوگیا —۔

پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’پرواز ہے جنون‘ کا پہلا گانا ریلیز ہوگیا۔

فلم کے ٹریلر میں تمام کرداروں کی کہانی اور ان کا ایک دوسرے سے رومانوی تعلق پیش کیا گیا تھا، تاہم فلم کے پہلے گانے ’بھلیا‘ میں دکھایا گیا کہ مرکزی اداکارہ ہانیہ عامر کا کردار کس طرح ان کے ساتھی احد رضا میر اور سید شفاعت علی کے ساتھ فٹ ہوگا۔

مزید پڑھیں: ’پرواز ہے جنون‘ کا دنیا کو فتح کرنے والا ’حیدر‘

اس گانے کی ویڈیو نہایت خوبصورت ہے، جس میں پاکستان کی خوبصورتی کو دکھایا گیا۔

یاد رہے کہ اس فلم میں یہ سب پائلٹ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، اور یہی وجہ ہے کہ یہ اداکار اس گانے میں کافی سخت ٹریننگ بھی کرتے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’پرواز ہے جنون‘ میں حمزہ علی عباسی کا روپ

واضح رہے کہ اس فلم میں حمزہ علی عباسی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

فلم ’پرواز ہے جنون‘ رواں سال عیدالضحیٰ پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں