پاکستانی اداکار محسن عباس حیدر پروڈیوسر فضا علی میرزا اور ہدایت کار نبیل قریبشی کی جلد ریلیز ہونے والی ایک اور فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کا بھی حصہ بن گئے تاہم وہ اس میں کوئی کردار ادا نہیں کررہے۔

محسن عباس اس سے قبل نبیل قریشی کی فلم ’نامعلوم افراد‘ اور ’نامعلوم افراد 2‘ جیسی کامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

محسن نے ڈان سے بات کرتے ہوئے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ فلم والا پلچرز کمپنی کے بینر تلے بننے والی ہر فلم کا حصہ بن چکے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ’اصل میں فلم والا پلچرز نے جتنی بھی فلمیں بنائیں ہیں چاہے ان میں ایکٹر ان لا ہو، یا نامعلوم افراد 1 اور 2، میں نے ان سب ہی پروجیکٹس میں نبیل اور فضا کے ساتھ کام کیا، جیسے فلم ایکٹر ان لا میں میرا کوئی کردار نہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس فلم کے ایک گانے کے بول میں نے تحریر کیے تھے، میں شریک مصنف کے طور پر بھی کام کرتا آرہا ہوں، میں نے نامعلوم افراد ون اور ٹو میں بھی گانے کے بول تحریر کیے‘۔

مزید پڑھیں: ’نامعلوم افراد‘ کے بعد ’لوڈ ویڈنگ‘

فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ’اس فلم میں میں دوبارہ ان دونوں کے ساتھ کام کررہا ہوں، میں نے دو گانے تحریر کیے جبکہ ان میں سے ایک کی گلوکاری کی ہے، اس بار میں فلم میں اداکاری نہیں کررہا‘۔

محسن کے مطابق ’جب بھی لوگ مجھ سے سوال کرتے ہیں کیا میں اس بار بھی نبیل کے ساتھ کام کررہا ہوں تو میرا جواب یہی ہوتا ہے کہ اگر میں آفیشل طور پر ان کی فلم کا حصہ نہیں، اس کے باوجود میں ہمیشہ نبیل کے ساتھ کام کررہا ہوتا ہوں‘۔

یاد رہے کہ فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ اس سال عید الضحیٰ پر ریلیز ہوگی، جس میں فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی 'لوڈ ویڈنگ'

اس فلم کے پہلے ٹیزر کو چند روز قبل کیا تھا، جسے شائقین کی داد وصول ہوئی۔

جبکہ جلد فلم کا پہلا ٹریلر بھی ریلیز ہوجائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں