صبور علی اور گوہر ممتاز ڈاکٹر بننے کو تیار

20 جولائ 2018
ڈرامہ ’عشق میں کافر‘ جلد اے پلس چینل پر نشر ہوگا —۔
ڈرامہ ’عشق میں کافر‘ جلد اے پلس چینل پر نشر ہوگا —۔

پاکستانی اداکار گوہر ممتاز اور اداکارہ صبور علی بہت جلد ایک رومانوی ڈرامے میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

’عشق میں کافر‘ نامی ڈرامے میں یہ دونوں اداکار میڈیکل اسٹوڈنٹ بنیں گے۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے صبور علی کا اپنے نئے ڈرامے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’اس ڈرامے کی کہانی لو ٹرائنگل پر مبنی ہے، جس میں تین ڈاکٹرز گوہر، میں اور مومنہ اقبال بنے ہیں، جو ایک ساتھ پڑھتے ہیں‘۔

صبور نے مزید بتایا کہ اس ڈرامے میں کالے جادو اور پسند جنون بن جانے جیسے سنگین موضوع کو بھی پیش کیا جائے گا۔

ڈرامہ ’عشق میں کافر‘ جلد اے پلس چینل پر نشر ہوگا۔

اس کی ہدایات عامر یوسف کررہے ہیں، جبکہ کہانی عمیرا احمد نے تحریر کی۔

تبصرے (0) بند ہیں