لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار

20 جولائ 2018

لاہور میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا ، ہوائیں چلنے سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا اور گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے 2 روز تک پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ اور کہیں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

جبکہ آج رات تک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان بھی ہے۔

ملک میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد، لاہور،  مختلف علاقوں میں بارش نے موسم حسین بنا دیا  — فوٹو: اے ایف پی

لاہور میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا  — فوٹو: اے ایف پی

اس کے ساتھ ساتھ تیز ٹھنڈی ہوائیں بھی چلنے لگیں، جس سے کئی دنوں سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے  — فوٹو: اے پی

لاہور میں کہیں ہلکی بارش ہوئی تو کہیں تیز، موسم خوشگوار ہونے پر شہری بھی خوشی سے جھوم اٹھے  — فوٹو: اے ایف پی

ہلکی بارش سے موسم حسین ہوگیا اور شہری گھروں سے باہر نکل کر موسم انجوائے کرتے نظر آئے — فوٹو: اے ایف پی

گوجرانوالہ، قصور اور میاں چنوں سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا  — فوٹو: اے ایف پی