نوکیا نے اپنی ایکس سیریز کا پہلا فون چین سے ہٹ کر دنیا کے دیگر حصوں میں متعارف کرا دیا۔

چین میں جس فون کو نوکیا ایکس 6 کے نام سے پیش کیا گیا تھا، اسے دیگر ممالک میں نوکیا 6.1 پلس کے نام سے متعارف کرایا گیا جو کہ گوگل اینڈرائیڈ ون پروگرام کا بھی حصہ ہے۔

یہ نوکیا کا پہلا فون ہے جس میں آئی فون ایکس جیسا نوچ ڈیزائن دیا گیا ہے۔

تاہم سکس ایکس اور نوکیا 6.1 پلس میں ایک فرق ہے، دنیا کے دیگر حصوں میں اسٹاک اینڈرائیڈ 8.1 اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جو کہ اینڈرائیڈ ون پروگرام کے تحت ہے، یعنی اس فون کو ہر ماہ سیکیورٹی اور سسٹم اپ دیٹس ملیں گی۔

نوکیا 6.1 اسمارٹ فون 5.8 انچ کے فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے کے ساتھ ہے جس میں 19:9 اسپیکٹ ریشو اور 2.5D کورننگ گوریلا گلاس پروٹیکشن کے لیے دیا گیا ہے۔

اس فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 635 پراسیسر، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 400 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اس فون کے بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ دیا گیا ہے، جن میں سے ایک 16 میگا پکسل کیمرہ ایف 2.0 آپرچر کے ساتھ ہے جبکہ دوسرے 5 میگا پکسل کیمرے میں ایف 2.4 آپرچر دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق کیمرہ سیٹ اپ اے آئی فیچرز کے ساتھ ہے جو کہ زیادہ بہتر فوٹو امیجنگ اور اینیمیٹڈ اسٹیکرز سے لیس ہے۔

یہ ڈوئل سم فون ہے جس میں چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی، 3.5 ایم ایم آڈیو جیک، فور جی ایل ٹی ای، بلیوٹوتھ 5.0 اور 3060 ایم اے ایچ بیٹری فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فی الحال یہ فون ہانگ کانگ میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کے بعد دیگر ممالک میں بھی جلد دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 2288 ہانگ کانگ ڈالرز (37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں