بولی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو جنہوں نے گزشتہ ماہ 29 جون کو ریلیز ہونے والی فلم ‘سنجو’ میں سنجے دت کا کردار ادا کیا تھا۔

وہ اپنی آنے والی فلم ‘شمشیرا’ میں پہلی بار سنجے دت کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔

تاہم اطلاعات ہیں کہ شمشیرا کے علاوہ بھی حقیقی زندگی کے یہ دونوں قریبی دوست آنے والی کامیڈی فلم‘منا بھائی 3’ میں بھی ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

خبریں ہیں کہ منا بھائی سیریز کی تیسری فلم میں رنبیر کپور کامیڈین ارشد وارثی کی جگہ لے کر ‘سرکٹ’ کا کردار ادا کریں گے۔

منا بھائی سیریز کی پہلی دونوں فلموں میں یہ کردار ارشد وارثی نے ہی ادا کیا تھا، تاہم اب اطلاعات ہیں کہ سنجے دت سے اچھی دوستی کی وجہ سے یہ کردار رنبیر کپور کو دیے جانے کا امکان ہے۔

رنبیر نے سنجو میں سنجے دت کا روپ دھارا تھا—اسکرین شاٹ
رنبیر نے سنجو میں سنجے دت کا روپ دھارا تھا—اسکرین شاٹ

فلم فیئر نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ منا بھائی سیریز کی ٹیم نے فلم ساز سیریز کی تیسری فلم میں سنجے دت کے ساتھ رنبیر کپور کو کاسٹ کرنا کا سوچ رہی ہے۔

قریبی ذرائع کے مطابق فلم کی ٹیم منا بھائی 3 میں رنبیر کپور کو ارشد وارثی کی جگہ کاسٹ کر سکتی ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی بات نہیں کہی جاسکتی۔

خبر سامنے آنے کے بعد بھارتی فلمی شائقین نے منا بھائی سیریز کی ٹیم کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور سب نے کہا کہ فلم سازوں نے غلط فیصلہ کیا ہے۔

ٹوئٹر پر متعدد صارفین نے کہا کہ رنبیر کپور فلم میں سنجے دت تو بن سکتے ہیں، مگر وہ ‘سرکٹ’ نہیں بن سکتے۔

پہلی دونوں فلموں میں ارشد وارثی سرکٹ بنے تھے—اسکرین شاٹ
پہلی دونوں فلموں میں ارشد وارثی سرکٹ بنے تھے—اسکرین شاٹ

کچھ مداحوں کے مطابق ‘سرکٹ’ کا کردار ارشد وارثی سے بہتر انداز میں کوئی اور نہیں کرسکتا، اس لیے فلم کی ٹیم کو اپنا فیصلہ واپس لینا چاہیے۔

کچھ لوگوں نے فلم کی ٹیم کے فیصلے کی مخالفت کرنے سمیت اسے مشورہ دیا کہ سیریز کی تیسری فلم میں ارشد وارثی کو ہی سرکٹ بنایا جائے۔

بعض مداحوں نے تو فلم کی ٹیم کو یہ مشورہ تک دے دیا کہ منا بھائی 3 میں رنبیر کپور کو سنجے دت کی جگہ کاسٹ کیا جائے۔

مداحوں کے مطابق رنبیر کپور اسکرین پر بہترین سنجے دت تو بن سکتے ہیں، مگر وہ سرکٹ کے روپ میں اچھے ارشد وارثی نہیں بن سکتے۔

مداحوں کے مطابق ارشد وارثی سے بہتر کوئی سرکٹ نہیں بن سکتا—اسکرین شاٹ/فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے
مداحوں کے مطابق ارشد وارثی سے بہتر کوئی سرکٹ نہیں بن سکتا—اسکرین شاٹ/فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے

اب دیکھنا یہ ہے کہ فلم کی ٹیم منا بھائی 3 میں سرکٹ کے کردار کے لیے کس کو کاسٹ کرتی ہے۔

فلم کی ٹیم نے تاحال تیسری فلم کے حوالے سے کوئی بھی آفیشل اعلان نہیں کیا۔

اس سیریز کی پہلی فلم ‘منا بھائی ایم بی بی ایس’ 2003 جب کہ دوسری فلم ‘لگے رہو منا بھائی’ 2006 میں ریلیز ہوئی تھی۔

پہلی دونوں فلموں کی ہدایت کاری راج کمار ہیرانی نے دی تھیں، جب کہ انہیں ودھو ونود چوپڑا نے پروڈیوس کیا تھا۔

دونوں فلموں میں سنجے دت نے منا بھائی جب کہ ارشد وارثی نے سرکٹ کا کردار ادا کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں