الیکشن 2018 : سیاسی جماعتوں کے جلسوں میں تیزی

اپ ڈیٹ 22 جولائ 2018

پاکستان کی سیاسی تاریخ کے 11ویں عام انتخابات اب چند دنوں کی دوری پر ہیں۔

ایک طرف 25 جولائی 2018ء کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے لیے سیاسی ماحول بھی خوب گرم ہے تو دوسری طرف عدالتوں سے بڑے فیصلے بھی سامنے آ رہے ہیں۔

ماضی کے تجربات بتاتے ہیں کہ 2018ء کے حالیہ عام انتخابات میں 20 کروڑ سے زائد آبادی رکھنے والے ملک کے 10 کروڑ سے زائد ووٹرز میں سے آدھے سے زائد ووٹرز کی جانب سے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا امکان ہے۔

ان انتخابات میں چاروں صوبوں میں پاکستان کی 100 کے قریب سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔

گزشتہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی حاصل کی گئی نشستوں کے اعتبار سے ملک کی 3 بڑی سیاسی جماعتوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) شامل ہیں — فوٹو: اے ایف پی

پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آ رہی ہے  — فوٹو: اے ایف پی

امیدوار عوام کے دلوں میں گھر کرنے اور ووٹروں کو اپنے حق میں ووٹ دینے کے لیے ہر ممکن طریقے آزما رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

انتخابی گہما گہمی عروج پر ہے 25 جولائی کو ہونے والے انتخاب میں سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کے علاوہ سیکڑوں تعداد میں آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں — فوٹو: اے پی

انتخابی مہم چلانے کے لئے یہ امیدوار اور ان کے سپورٹرز ہر جگہ پر بینرز اور پوسٹرز لگاتے ہیں — فوٹو: ٹوئٹر

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضوابط کے مطابق سیاسی جماعتوں کے پاس اپنی انتخابی مہم چلانے میں 3 روز باقی ہیں — فوٹو: ٹوئٹر

عام انتخابات سے ایک روز قبل سیاسی جماعتوں کو اپنی انتخابی مہم ختم کرنا لازمی ہے — فوٹو: اے ایف پی

حالیہ عام انتخابات میں چاروں صوبوں میں اپنے اپنے امیدوار میدان میں اتارنے کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی پہلے، پاکستان تحریکِ انصاف دوسرے جبکہ پاکستان مسلم لیگ نواز تیسرے نمبر پر ہے — فوٹو: اے پی

امیدوار اپنے حق میں ووٹ دینے کے لیے ہر ممکن طریقے آزما رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

11 ویں عام انتخابات کیلئے امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں عوام سے ووٹ مانگنے کے لیے نکلے ہوئے ہیں  — فوٹو: ٹوئٹر

ملک کے 10 کروڑ سے زائد ووٹرز میں سے آدھے سے زائد ووٹرز کی جانب سے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا امکان ہے — فوٹو: اے ایف پی

الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات 2018 کے سلسلے میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے،  22 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں اور پہلی بار سیکیورٹی فیچرز پر مبنی بیلٹ پیپرز بھی چھاپے گئے ہیں  — فوٹو: اے  پی

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل 25 جولائی کو صبح 8 بجے شروع ہوگا اور شام 6 بجے ختم ہوگا — فوٹو: ٹوئٹر