پاکستان میں عام انتخابات کے موقع پر فیس بک نے بھی لوگوں کے اندر ووٹ ڈالنے کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک پیغام پاکستانی صارفین کے لیے شیئر کیا ہے۔

فیس بک نے صارفین کی پروفائل کے ٹاپ پر ایک پیغام شیئر کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آج الیکشن ڈے ہے۔

یہ جانیں کہ آپ کا ووٹ کہاں ہے اور شیئر کریں کہ آپ نے ووٹ دیا ہے، اس کے لیے 2 بٹن شیئر یو ووٹڈ اور سی الیکشن انفو دیئے گئے ہیں۔

جب آپ سی الیکشن انفو پر کلک کریں گے تو وہ بٹن آپ کو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر لے جائے گا ۔شیئر یور ووٹ پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے ایک پوپ اپ ونڈو کھل جائے گی جس میں آپ اسٹیٹس اپ دیٹ کریں گے تو لوگوں کے سامنے آئے گا کہ آپ نے ووٹ دیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں