آج پاکستان کے عوام اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ جمہوریت کے خلاف سازشوں کو ہم اپنے ووٹ کے ذریعے کیسے مسترد کریں، سیاسی جماعتیں، عدلیہ جمہوریت کو مضبوط کیسے کریں، پڑھیے آج کے ڈان اخبار میں شائع اداریے میں۔

’جمہوری کے اندر یا باہر موجود جمہوریت مخالف قوتیں انتخابی فیصلے کو مسخ کرنے کی کوشش کرسکتی ہیں، لیکن پولنگ کے دن صورتحال کو بگاڑنا پہلے کے مقابلے مشکل ہوسکتا ہے۔ ہولناک پرتشدد واقعات نے انتخابی مہم کے مرحلے کو بری طرح متاثر کیا؛ پولنگ عمل کے گرد جو سیکیورٹی کا بے مثال جال بچھایا گیا ہے اس سے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جاسکتی ہے۔‘

’پاکستانی ووٹرز چاہے جسے بھی ووٹ دیں، کہیں بھی ووٹ ڈالیں، ان کے پاس آج کے دن یہ ثابت کرنے کا موقع ہوگا کہ منتخب کرنے کی طاقت سے وہ انتخابات کی دوڑ کو بری طرح متاثر کرنے والی سازشوں، الزامات اور ناقابلِ تردید مداخلت کا کسی حد تک تو مقابلہ ضرور کرسکتے ہیں۔‘

مکمل اداریہ یہاں پڑھیے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں