سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے رات کو تقریباً ڈھائی بجے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نتائج میں تاخیر رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) پر دباؤ کی وجہ سے ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے لیے آر ٹی ایس کا استعمال قانونی مجبوری تھی جسے الیکشن سے پہلے آزمایا نہیں جا سکا تھا۔

انہوں نے سیاسی جماعتوں کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نتائج کی تاخیر کسی گھناؤنی سازش کی وجہ سے نہیں ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں