عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) نے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کو مکمل طور پر مسترد کردیا۔

— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

کل جماعتی کانفرنس کے اختتام کے بعد دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ’اکثریت کا دعویٰ کرنے والوں کو مسترد کرتے ہیں اور الیکشن کے نیتجے کو عوام کا مینڈیٹ نہیں سمجھتے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم دوبارہ انتخابات کروانے کے لیے تحریک چلائیں گے، مظاہرے ہوں گے اور مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو ایوان میں داخل بھی نہیں ہونے دیں گے جبکہ جو جماعتیں اے پی سی میں شریک نہیں ہوئیں ان سے بھی رابطے کریں گے۔‘

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’آل پارٹیز کے فیصلے سے پوری طرح متفق ہوں اور اپنی جماعت سے مشورہ کرکے فیصلے سے آگاہ کروں گا۔‘

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں