’پرواز ہے جنون‘ کا رومانوی گانا عاطف اسلم کی آواز میں

اپ ڈیٹ 28 جولائ 2018
’تھام لو‘ نامی اس گانے کی موسیقی نہایت خوبصورت ہے —۔
’تھام لو‘ نامی اس گانے کی موسیقی نہایت خوبصورت ہے —۔

پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’پرواز ہے جنون‘ کا نیا گانا ریلیز ہوگیا، جس کی گلوکاری عاطف اسلم نے کی ہے۔

’تھام لو‘ نامی اس گانے کی موسیقی نہایت خوبصورت ہے، جس کی کمپوزیشن اذان سمیع خان نے کی، جبکہ اسے شکیل سہیل نے تحریر کیا۔

اس رومانوی گانے کی موسیقی نہایت خوبصورت ہے، جس کی ویڈیو بھی کافی دلچسپ انداز میں تیار کی گئی۔

گانے کی ویڈیو میں حمزہ علی عباسی اور ہانیہ میر کی رومانوی کہانی کے ساتھ ساتھ فلم کے دوسرے مرکزی کردار شاز خان اور قبرا خان کی رومانوی کہانی بھی دکھائی۔

تاہم اس گانے میں احد رضا میر نظر نہیں آئے۔

مزید پڑھیں: ’پرواز ہے جنون‘ کا دنیا کو فتح کرنے والا ’حیدر‘

یاد رہے کہ فلم میں حمزہ علی عباسی، ہانیہ میر اور احد رضا میر کے درمیان لو ٹرائنگل پیش کیا جائے گا۔

اس فلم کا پہلے بھی ایک گانا ’بھلیا‘ سامنے آچکا ہے، جس میں اس کہانی کو دکھایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ پاک فضائیہ کی مشترکہ پروڈکشن کے ساتھ بنائی جانے والی اس فلم میں شوبز کاسٹ کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور پائلٹس کو بھی دکھایا جائے گا۔

فلم ’پرواز ہے جنون‘ عید الضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔

تبصرے (0) بند ہیں