سنجو، جگا جاسوس یا بومبے ویلوٹ جیسی بری فلم نہیں تھی، رشی

اپ ڈیٹ 28 جولائ 2018
رشی کپور نے اپنے بیٹے رنبیر کی ناکام فلموں کے ہدایت کار انوراگ باسو اور انوراگ کشیپ پر تنقید کے تیر برسا دیے —۔
رشی کپور نے اپنے بیٹے رنبیر کی ناکام فلموں کے ہدایت کار انوراگ باسو اور انوراگ کشیپ پر تنقید کے تیر برسا دیے —۔

بولی وڈ معروف اداکار رشی کپور کے دل میں جو آتا ہے وہ بغیر چھپائے فوراً بول دیتے ہیں، جبکہ وہ کسی پر تنقید کرنے کا بھی کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔

رشی کپور اپنے بیٹے اداکار رنبیر کپور کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’سنجو‘ کی شاندار کامیابی پر بےحد خوش ہیں، تاہم اس موقع پر بھی وہ رنبیر کی فلاپ فلموں کے ہدایت کاروں پر تنقید کرنا نہیں بھولے۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران رشی کپور نے راج کمار ہیرانی کی تعریف کرنے کے دوران انوراھ باسو اور انوراگ کشیپ پر تنقید کے تیر برسا دیے۔

رشی کا کہنا تھا کہ ’سنجو بہت اچھی فلم تھی، یہ بومبے ویلوٹ یا جگا جاسوس جیسی فلم نہیں تھی، یہ دونوں کافی بری فلمیں تھیں، سنجے لیلا بھنسالی نے بھی سانوریا جیسی فلم بنائی تھی، لیکن ان کا انداز الگ ہے، انوراگ کشیپ (بومبے ویلوٹ) کو بہت سارے پیسے دے دو، لیکن اسے بالکل نہیں معلوم کہ ان پیسوں کا کرنا کیا ہوگا‘۔

بومبے ویلوٹ —۔
بومبے ویلوٹ —۔

اداکار نے مزید کہا کہ ’جگا جاسوس نہایت بری فلم تھی، اس کی کہانی ہی بہت بری تھی، بالکل بکواس، میں نے رنبیر سے پوچھا کہ آخر اس نے اس فلم میں کام کرنے کی حامی کیسے دی، جس پر اس نے کہا، پاپا جس نے مجھے برفی جیسی کامیاب فلم دی ہو میں اس سے سوال کیسے کرتا؟‘۔

یاد رہے کہ رنبیر کپور نے 2007 میں اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’سنجو‘ کے ساتھ کیا تھا، جو باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی۔

اس فلم میں رنبیر کے ساتھ ساتھ سونم کپور نے بھی ڈیبیو کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ’بومبے ویلوٹ‘ اور ’بے شرم‘ پر فخر ہے

رنبیر کپور نے اپنے کیریئر میں بہت سی ناکام فلموں میں کام کیا، جن میں ’بےشرم‘، ’جگاجاسوس‘ اور ’بومبے ویلوٹ‘ شامل ہیں۔

فلم ’بومبے ویلوٹ‘ 2015 میں ریلیز ہوئی، جس کی ہدایات انوراگ کشیپ نے دی تھی، اس فلم میں رنبیر کے ساتھ انوشکا شرما نے کام کیا۔

جگا جاسوس کا پوسٹر —۔
جگا جاسوس کا پوسٹر —۔

یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی جبکہ رنبیر کے کیریئر کو بھی اس فلم سے بڑا دھچکا لگا۔

فلم ’جگا جاسوس‘ 2017 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں رنبیر کے ساتھ ان کی سابق گرل فرینڈ کترینہ کیف نے کام کیا۔

اس فلم کی ہدایات انوراگ باسو نے دی تھی اور یہ بھی اپنی کمزور کہانی کے باعث باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی۔

اس کے بعد رنبیر نے رواں سال راج کمار ہیرانی کی کامیاب فلم سنجو میں سنجے دت کا کردار ادا کیا، جس کے بعد شائقین رنبیر کی اداکاری کے دیوانے ہوگئے۔

فلم سنجو کا پوسٹر —۔
فلم سنجو کا پوسٹر —۔

فلم نے دنیا بھر میں شاندار بزنس کیا۔

فلم سنجو میں سنجے دت کی زندگی کے بہت سے اہم پہلوؤں کو نہ پیش کرنے پر ہونے والی تنقید کا سوال رشی کپور سے بھی کیا گیا۔

اس پر اداکار کا کہنا تھا کہ ’ایک فلم ساز کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے کہ وہ چند گھنٹوں میں اس شخص کی پوری زندگی فلم میں پیش کرے‘۔

یاد رہے کہ رشی کپور اس وقت فلم ’ملک‘ میں کام کررہے ہیں، جو رواں سال 3 اگست کو ریلیز ہوگی۔

تبصرے (0) بند ہیں