پاکستان میں تو فیس بک کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کو بہت زیادہ اہمیت حاصل نہیں مگر بیشتر ممالک میں یہ لوگوں کے لیے پیسہ کمانے کا بہترین ذریعہ بن چکی ہے۔

یہاں تک کہ کھیلوں کی دنیا سے جڑے افراد اور شوبز اسٹار تو اس کی بدولت لاکھوں کروڑوں ڈالرز کمارہے ہیں۔

ہوپر ایچ کیو نامی سائٹ نے ایک فہرست مرتب کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایسے کونسی معروف شخصیات ہیں تو انسٹاگرام پر صرف ایک تصاویر پوسٹ کرکے لاکھوں بلکہ کروڑوں روپے کمالیتے ہیں۔

مزید پڑھیں : سب سے زیادہ کمانے والے دنیا کے انٹرٹینر

ہوپر ایچ کیو انسٹاگرام میں پلاننگ اور شیڈولنگ کے حوالے سے معروف ٹول ہے جو کہ بیشتر اہم شخصیات استعمال کرتے ہیں۔

اس فہرست میں صارفین سے اوسط انگیج منٹ اور فالورز کی تعداد کو مدنظر رکھا گیا۔

نیچے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ سے سب سے زیادہ کمانے والے 10 افراد کے نام آپ جان سکیں گے، ویسے اس فہرست میں صرف ایک کرکٹر شامل ہیں اور وہ ہے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی۔

ویرات کوہلی ایک پروموشن پوسٹ پر ایک لاکھ 20 ہزار ڈالرز (ڈیڑھ کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کمالیتے ہیں، ٹاپ ٹین افراد درج ذیل ہیں۔

10۔ کینڈل جینر

CANNES @chopard @maryphillips @jenatkinhair @marnixmarni

A post shared by Kendall (@kendalljenner) on

یہ امریکی ماڈل اور سوشل میڈیا اسٹار انسٹا گرام کی ایک پوسٹ پر 5 لاکھ ڈالرز (6 کروڑ 45 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کما لیتی ہیں۔

9۔ لیونل میسی

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے شہرہ آفاق فٹبالر بھی ایک انسٹاگرام پوسٹ پر 5 لاکھ ڈالرز کا معاوضہ لیتے ہیں۔

8۔ نیمار جونیئر

برازیلین فٹبالر ایک پروموشن پوسٹ پر 6 لاکھ ڈالرز (7 کروڑ 74 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کی فیس لیتے ہیں۔

7۔ جسٹن بیبر

A post shared by Justin Bieber (@justinbieber) on

امریکی گلوکار کی ایک ایسی پوسٹ ان کے بینک اکاﺅنٹ میں 6 لاکھ 30 ہزار ڈالرز (8 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کا اضافہ کردیتی ہے۔

6۔ ڈیوائن جانسن المعروف دی راک

ریسلنگ سے ہولی وڈ میں جگہ بنانے والے اسٹار ایک انسٹاگرام پوسٹ پر ساڑھے 6 لاکھ ڈالرز (8 کروڑ 38لاکھ روپے سے زائد) لیتے ہیں۔

5۔ بیونسے

A post shared by Beyoncé (@beyonce) on

یہ امریکی گلوکارہ ویسے تو اکثر انسٹاگرام پوسٹس کرتی ہیں تاہم اگر کسی چیز کی تشہیر کریں تو ان کے حصے میں 7 لاکھ ڈالرز (9 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) آتے ہیں۔

4۔ کم کردیشن

یہ رئیلٹی اسٹار ایک انسٹاگرام پوسٹ پر 7 لاکھ 20 ہزار ڈالرز (9 کروڑ 28 لاکھ روپے سے زائد) کماتی ہیں۔

3۔ رونالڈو

فٹبال کی دنیا کے اس بڑے نام کو ایک انسٹاگرام پوسٹ ساڑھے 7 لاکھ ڈالرز (9 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد) دلوا دیتی ہے۔

2۔ سیلینا گومز

A post shared by Selena Gomez (@selenagomez) on

یہ گلوکارہ و اداکارہ ویسے تو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالورز رکھتی ہیں مگر پھر بھی سب سے زیادہ کمانے والی نہیں، یہ ایک پوسٹ پر 8 لاکھ ڈالرز (10 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کما لیتی ہیں۔

1۔ کائیلی جینر

max AC at all times!! p.s. playing with my new bday collection 💕

A post shared by Kylie (@kyliejenner) on

بہت جلد دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی بننے والی کائیلی جینر ایک انسٹاگرام پوسٹ پر 10 لاکھ ڈالرز (13 کروڑ پاکستانی روپے کے قریب) اپنے اکاﺅنٹ کا حصہ بنادیتی ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں