سندھ کے ضلع تھر میں خواتین ووٹرز نے عام انتخابات 2018 میں 73 فیصد ٹرن آؤٹ کے ساتھ پاکستان بھر میں ریکارڈ قائم کردیا۔

این اے-221 تھرپارکر ون میں ووٹنگ کی مجموعی شرح 68 اعشاریہ 6 فیصد تھی اور مجموعی طور پر 72 اعشاریہ 83 فیصد خواتین اور 65 اعشاریہ 39 فیصد مرد ووٹرز کا ٹرن آؤٹ تھا۔

این اے-221 میں خواتین کی جانب سے ڈالے گئے ووٹ کی شرح پورے پاکستان میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

این اے-222 تھرپارکرٹو میں مجموعی ٹرن آؤٹ 70 اعشاریہ 91 فیصد تھا اور مجموعی طور پر 71 اعشاریہ 40 فیصد خواتین ووٹرز نے حصہ لیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر51 اعشاریہ 7 فیصد ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ:حنیف سموں

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔

تبصرے (0) بند ہیں