کنگنا رناوٹ کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی تصاویر وائرل

30 جولائ 2018
کنگنا رناوٹ نے گزشتہ دن ہی سیاست میں انٹری کی بات کہی تھی—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے
کنگنا رناوٹ نے گزشتہ دن ہی سیاست میں انٹری کی بات کہی تھی—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے

بولی وڈ کوئین کنگنا رناوٹ نے ایک دن قبل ہی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر بنائی گئی 32 منٹ دورانیے کی فلم ‘چلو جیتے ہیں’ کی ریلیز کے موقع پر سیاست میں انٹری دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

کنگنا رناوٹ کا کہنا تھا کہ اگرچہ سیاست میں انٹری دینے کے لیے ان کی عمر نہیں، تاہم وہ ملک کی خاطر اس سے گریز نہیں کریں گی۔

اداکارہ نے نریندر مودی کو ملک اور جمہوریت کے لیے بہترین وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے اس خواہش کا بھی اظہار کیا تھا کہ انہیں مزید پانچ سال تک حکومت دے دینی چاہیے۔

تاہم اس بیان کے ایک روز بعد ہی وہ دارالحکومت نئی دہلی سے وسطی بھارت کی اہم ترین ریاست چھتیس گڑھ پہنچیں۔

چھتیس گڑھ کی لیڈی اہلکار بھی اداکارہ کے ساتھ تصاویر بنواتی نظر آئیں—فوٹو: دکن کیرونیکل فیس بک
چھتیس گڑھ کی لیڈی اہلکار بھی اداکارہ کے ساتھ تصاویر بنواتی نظر آئیں—فوٹو: دکن کیرونیکل فیس بک

اداکارہ نے چھتیس گڑھ کے دورے کے دوران جہاں اس کے دارالحکومت رائے پور میں وہاں کی خواتین پولیس اہلکاروں سے ملاقات کرکے ان کی ساتھ تصاویر کھچوائیں، وہیں اداکارہ وزیر اعلیٰ کے گھر بھی پہنچ گئیں۔

کنگنا رناوٹ نے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رامن سنگھ کی صدارت میں رائے پور میں ہونے والے ایک پروگرام میں بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے اچھی کارکردگی دکھانے والی لیڈی پولیس اہلکاروں کو ایوارڈز دیے۔

کنگنا نے رائے پور میں ایک پروگرام میں بھی شرکت کی—فوٹو: دکن کیرونیکل فیس بک
کنگنا نے رائے پور میں ایک پروگرام میں بھی شرکت کی—فوٹو: دکن کیرونیکل فیس بک

بعد ازاں وہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رامن سنگھ کے گھر پہنچیں، جہاں انہوں نے ان کی اہلیہ، بیٹی اور بہو کے ساتھ ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوٹ سیاست میں انٹری کیلئے تیار

یہی نہیں بلکہ کنگنا رناوٹ نے وزیر اعلیٰ چھتیس گڑھ کے پوتے کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔

کنگنا نے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ کی اہلیہ سے بھی ملاقات کی—فوٹو: دکن کیرونیکل فیس بک
کنگنا نے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ کی اہلیہ سے بھی ملاقات کی—فوٹو: دکن کیرونیکل فیس بک

اداکارہ کی وزیر اعلیٰ کے گھر آمد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کچھوائی گئیں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے انہیں زندہ دل اداکارہ قرار دیا۔

خیال رہے کہ چھتیس گڑھ میں بھی نریندر مودی کی جماعت ’بھارتی جنتا پارٹی‘ (بی جے پی) کی حکومت ہے۔

کنگنا نے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ کی بہو، پوتے اور بیٹی کی ساتھ بھی ملاقات کی—فوٹو: دکن کیرونیکل فیس بک
کنگنا نے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ کی بہو، پوتے اور بیٹی کی ساتھ بھی ملاقات کی—فوٹو: دکن کیرونیکل فیس بک

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں