اکشے کمار اور کرینہ کپور کی ’گڈ نیوز‘

یہ دونوں پروڈیوسر کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے جارہے ہیں —۔
یہ دونوں پروڈیوسر کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے جارہے ہیں —۔

بولی وڈ اداکار اکشے کمار اور اداکارہ کرینہ کپور خان بہت جلد ایک ساتھ فلم ’گڈ نیوز‘ میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

فلم فیئر کی رپورٹ کے مطابق یہ دونوں پروڈیوسر کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرینہ کپور اور اکشے کمار 9 سال بعد رومانس کرتے نظر آئیں گے

فلم میں یہ دونوں ایک ایسے شادی شدہ جوڑے کا کردار ادا کریں گے جو والدین بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔

اس فلم میں ان کے ساتھ دلجیت دوسانجھ اور کیارہ اڈوانی بھی کام کررہے ہیں، یہ دونوں بھی پنجابی شادی شدہ جوڑے کا کردار ادا کریں گے اور ان کو بھی اولاد کی خواہش ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کرن جوہر کی فلم میں کرینہ ’ماں‘ بننے کو تیار

رپورٹس کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال کے آخر میں ہوگا۔

فلم کی ہدایات راج مہتا دیں گے۔

یاد رہے کہ اس فلم سے قبل اکشے کمار اور کرینہ کپور آخری بار 2009 میں ’کمبخت عشق‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

اس فلم کے بعد کرینہ کپور اگرچہ اکشے کمار کی 2 فلموں میں عارضی کرداروں میں دکھائی دی تھیں، تاہم اب وہ 9 سال بعد ایک ساتھ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں