پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف مشترکہ اپوزیشن بنانے کے امکانات روشن ہیں۔

اس سلسلے میں دونوں جماعتیں اپنے اہنے رہنماؤں کو اپوزیشن لیڈر بنوانے کے لیے کوششیں کررہی ہیں۔

اس حوالے سے پی پی پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کو دیگر جماعتوں کے ساتھ اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنا ہے، چنانچہ پارلیمنٹ میں بہتر ورکنگ انوائرنمنٹ کےلیے دیگر جماعتوں خاص طور پر پی پی پی کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان نےڈان کو بتایا کہ اپوزیشن لیڈر کا معاملہ اپوزیشن جماعتوں کے ائندہ اجلاس میں اٹھایا جائے گا

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں