کراچی: گزری کے علاقے میں قائم گل حسن لاشاری میموریل اسکول کے طلبہ کو کمرہ جماعت سے بیلٹ پیپرز ملے جس پر انہوں نے اسکول پرنسپل کو اس بات کی اطلاع دی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی موقع پر پہنچ گئے۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ چھپائی کے عمل سے لے کر ترسیل تک سخت حفاظتی اقدامات ہونے کے باوجود بیلٹ پیپرز کا ملنا ایک سوالیہ نشان ہے۔

تاہم حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اسکول کے طلبہ کا کہنا ہےکہ ایک روز قبل بیلٹ پیپر وہاں موجود نہیں تھے۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں:

کراچی: کچرا کنڈی کے بعد اسکول سے بھی بیلٹ پیپرز برآمد

تبصرے (0) بند ہیں