موبائل آپریٹر جاز نے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک نئی سہولت فراہم کی ہے جس کے تحت اب وہ گوگل پلے اسٹور سے ایپس یا گیمز کی خریداری موبائل بیلنس یا پوسٹ پیڈ بل سے کرسکیں گے۔

ڈائریکٹ کیرئیر بلنگ (ڈی سی بی) نامی یہ فیچر اس سے پہلے پاکستانی مارکیٹ میں ٹیلی نار پاکستان نے متعارف کرایا تھا تاہم اب یہ دوسری سروس کے صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔

اس فیچر کی بدولت اب اس سروس کے پری پیڈ صارفین کو گوگل پلے اسٹور میں ایپس یا گیمز کی خریداری کے لیے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ وہ موبائل بیلنس سے ہی خریداری کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : موبائل فون کمپنیوں کے وہ کوڈ جو سب کیلئے جاننا ضروری

اسی طرح پوسٹ پیڈ صارفین اگر ایپس، گیمز وغیرہ کو خریدیں گے تو وہ رقم ان کے ماہانہ بل کا حصہ بن جائے گی۔

کمپنی کے مطابق ہم صارفین کو ہر ممکن آسانی فراہم کرنا چاہتے ہیں اور ڈائریکٹ کیرئیر بلنگ سے انہیں گوگل پلے اسٹور سے خریداری کا محفوظ اور آسان ذریعہ مل جائے گا۔

اس سروس کو خودکار طریقے سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایکٹیو کردیا گیا ہے۔

تاہم اسے استعمال کرنے کے لیے صارفین کو پہلے کمپنی کے تھری جی یا فور جی نیٹ ورک پر لاگ ان ہونا پڑے گا تاکہ ان کی تصدیق ہوسکے۔

ابتدائی سیٹ اپ کے بعد صارفین وائی فائی کنکشن یا موبائل ڈیٹا سے اپنی پسند کی ایپس یا گیمز اسمارٹ فون میں اپ لوڈ کرسکیں گے۔

صارفین ایک ماہ میں 2 ہزار روپے تک کی ایپس ہی خرید سکیں گے جس پر ان سے کوئی اضافی فیس چارج نہیں کی جائے گی۔

اس سے پہلے کمپنی نے گزشتہ روز عازمین حج کے لیے ایک پری پیڈ بنڈل متعارف کرایا تھا۔

مزید پڑھیں : جاز کا عازمین حج کے لیے خصوصی پیکج

اس بنڈل کے تحت سعودی عرب جانے والے عازمین کو ان کمنگ یا آﺅنٹ کال چارجز فی منٹ 15 روپے دینے ہوں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں