اگر آپ ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) دیکھنا پسند کرتے ہیں تو جب بھی 'کین' نام سنتے ہوں گے تو ذہن میں پہلا خیال ایک لمبے چوڑے ریسلر کا آتا ہوگا جس نے ماسک چہرے پر چڑھایا ہوا ہوتا ہے۔

مگر کبھی بھی یہ خیال ذہن میں نہیں آیا ہوگا کہ یہ ریسلر امریکی سیاست میں بھی ایک مقبول نام بنتا جارہا ہے۔

گلین جیکب المعروف کین درحقیقت گزشتہ روز امریکی ریاست ٹینیسی کی کنو کاﺅنٹی کے میئر منتخب ہوگئے۔

مزید پڑھیں : بروک لیسنر سے جڑے 11 دلچسپ حقائق

یہی وجہ ہے کہ اب وہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں آج کل بہت کم نظر آتے ہیں کیونکہ وہ کافی عرصے سے انتخابی مہم میں مصروف تھے اور رنگ میں جب بھی آتے تھے تو درحقیقت انتخابی مہم کی تشہیر کے لیے ہی آتے تھے۔

نیچے آپ ٹوئیٹ میں انہیں سوٹ میں دیکھ سکتے ہیں مگر زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ جو صحافی ان سے انٹرویو لے رہا ہے، اسے ایک کرٹ پر کھڑا ہونا پڑا۔

ریسلنگ کی دنیا بھی کین کی کامیابی پر کافی خوش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسٹون کولڈ کی زندگی کے 10 گمنام حقائق

ڈبلیو ڈبلیو ای نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے ریسلر کو میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

ساتھی ریسلر میٹ ہارڈی نے بھی بگ ریڈ مشین (کین کو ریسلنگ میں اس نام سے بھی جانا جاتا ہے) کو مبارکباد دینے کے لیے ٹوئٹر کا سہارا لیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای میں لیجنڈ ریسلر انڈرٹیکر کے بھائی کا کردار نبھانے والے کین کی کامیابی پر کچھ اینیمٹڈ تصاویر بھی سامنے آئیں۔

کچھ لوگوں نے تو مذاق میں یہ پیغامات کیے کہ کین میئر منتخب ہوگئے ہیں، اب اس کاﺅنٹی کی خیر نہیں۔

مگر ایک حقیقت بھی سامنے آئی کہ 1998 میں کین آتشزدگی کا شکار ہوگئے تھے اور ان کی حالت یہ ہوگئی تھی کہ بول بھی نہیں سکتے تھے مگر 2018 میں وہ میئر منتخب ہوئے۔

تبصرے (0) بند ہیں