جوڑے کی جانب سے رواں برس کے آخر تک شادی کرنے کا امکان ہے—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
جوڑے کی جانب سے رواں برس کے آخر تک شادی کرنے کا امکان ہے—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

بولی وڈ کے‘علاؤالدین خلجی’رنویر سنگھ اور ‘پدماوتی’ دپیکا پڈوکون جو ان دنوں اپنی شادی کی وجہ سے خبروں میں ہیں, انہیں گزشتہ دن ممبئی کے ایئرپورٹ پر ہاتھوں میں ہاتھ ملاتے ہوئے امریکا سے واپس آتے ہوئے دیکھا گیا۔

وہ امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک ہفتہ گزارنے کے بعد بھارت پہنچے تھے، تاہم وطن واپسی پر ان کا رومانوی ٹوئر تنازعات کی زد ہوگیا۔

اطلاعات ہیں کہ جوڑے نے فلوریڈا میں چھٹیاں گزارنے کے دوران اپنی خفیہ ویڈیو بنانے والی مداح خاتون کو جھاڑ پلادی، جس وجہ سے ان پر تنقید کی جا رہی ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام پر زینب خان نامی خاتون نے جوڑے کی مختصر ویڈیو شیئر کرنے کے بعد اپنی لمبی چوڑی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔

رنویر اور دپیکا نے امریکا میں ایک ہفتہ گزارنے کے بعد واپسی کی—فوٹو: این ڈی ٹی وی
رنویر اور دپیکا نے امریکا میں ایک ہفتہ گزارنے کے بعد واپسی کی—فوٹو: این ڈی ٹی وی

اپنی پوسٹ میں زینب خان نے دعویٰ کیا کہ دونوں اداکاروں نے ان کے ساتھ برا سلوک کیا اور انہیں بری طرح جھاڑ پلادی۔

انہوں نے اپنی لمبی چوڑی پوسٹ میں لکھا کہ وہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی مداح تھیں، اس لیے ان کی ویڈیو بنا رہی تھیں، تاہم اب وہ ان کی مداح نہیں رہیں۔

ان کی اس پوسٹ پر کئی لوگوں نے تبصرے کیے جن میں سےکچھ افراد نے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو تنقید کا نشانہ بنایا، جب کہ کچھ نے مداح خاتون کو ہدایت کی کہ انہیں جوڑے کی پرائیویسی کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔

زینب خان کی جانب سے ریکارڈ کی گئی مختصر ویڈیو میں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے مشہور ورلڈ ڈزنی پارک میں ایک دوسرے کے ہاتھ تھامے ہوئے سیر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دو مختصر ویڈیو کلپس میں سے ایک میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پتہ چلنے کے بعد دپیکا پڈوکون ساتھی رنویر سنگھ کا ہاتھ چھوڑ کر ریکارڈنگ کرنے والے شخص کی جانب بڑھتی ہیں اور وہی ویڈیو ختم ہوجاتی ہے۔

زینب خان کی جانب سے کی گئی پوسٹ کا اسکرین شاٹ
زینب خان کی جانب سے کی گئی پوسٹ کا اسکرین شاٹ

اگرچہ ان مختصر ویڈیو کلپس میں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی جانب سے خاتون مداح کو جھاڑ پلاتے ہوئے نہیں دیکھا جاسکتا، تاہم زینب خان نے دعویٰ کیا کہ جوڑے نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بعد ازاں زینب خان نے اپنے انسٹاگرام سے ان ویڈیوز اور پوسٹ کو ہٹادیا، تاہم دیگر انسٹاگرام اکاؤنٹس پر بھی ان مختصر ویڈیوز کو شیئر کیا گیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

زینب خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ملنے والی معلومات کے مطابق وہ امریکی ریاست نیو جرسی میں رہتی ہیں اور انہوں نے اب تک صرف 42 پوسٹس کی ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انسٹاگرام پر ڈیڑھ ہزار سے بھی کم فالوؤرز رکھنے والی زینب خان نے ایک ہزار کے قریب افراد کو فالو بھی کر رکھا ہے۔

وہ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

زینب خان انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
زینب خان انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں