کیا عالیہ شادی کے بعد بھی کام کرتی رہیں گی؟

بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ —فوٹو/ پبلسٹی
بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ —فوٹو/ پبلسٹی

بولی وڈ اداکاراؤں سے اکثر و بیشتر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ کیا وہ اپنی شادی کے بعد بھی کام کرنے کے ساتھ کیریئر میں آگے بڑھتی رہیں گی اور یہی سوال اب اداکارہ عالیہ بھٹ سے بھی کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کا نام رنبیر کپور کے ساتھ جوڑا جارہا ہے، جبکہ ان کی شادی کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی ایک ساتھ بہت سی تصاویر بھی سامنے آرہی ہیں۔

جبکہ رنبیر کپور اپنے ایک انٹرویو میں بھی قبول کرچکے ہیں کہ وہ اور عالیہ بھٹ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں، جبکہ اداکار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ بہت جلد شادی کرلیں گے۔

اور یہی وجہ ہے کہ عالیہ بھٹ کے مداح ان سے شادی کے حوالے سے سوال کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: رنبیر اور عالیہ کی شادی 2020 میں متوقع

عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کو موقع دیا کہ وہ ان سے سوالات کریں، جس کے بعد ایک مداح نے ان سے شادی کے بعد کام کرنے کا سوال پوچھا۔

اس پر عالیہ نے کہا کہ ’شادی کے بعد صرف ازدواجی حیثیت تبدیل ہوتی ہے، میں اداکاری تب تک کرتی رہوں گی جب تک میں کرسکتی ہوں‘۔

یاد رہے کہ یہی سوال ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سونم کپور سے بھی پوچھا گیا تھا، جس کے بعد اداکارہ نے رپورٹر پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سوال اداکاروں سے کیوں نہیں پوچھا جاتا؟

یہ بھی پڑھیں: ’شاہد کپور سے سوال کیا تھا کہ وہ شادی کے بعد کام کریں گے؟‘

سونم کپور کی آنند اہوجا کے ساتھ شادی کے بعد ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ شادی کریں گی، جس کے بعد اداکارہ نے کہا کہ ’ہمیشہ اداکاراوں سے کیوں ہی یہ سوال کیا جاتا ہے، کسی نے شاہد کپور سے پوچھا تھا کہ کیا وہ شادی کے بعد کام کریں گے‘۔

واضح رہے کہ بولی وڈ میں بہت سی اداکارائیں ایسے سوالات پر اپنے غصے کا اظہار کرتی آرہی ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں