ایک انسٹاگرام پوسٹ کے40 لاکھ روپے لینے والی عرب خاتون

رپورٹس ہیں کہ ہدیٰ قطان ایک پوسٹ شیئر کرنے کے 40 لاکھ روپے لیتی ہیں—فوٹو: ہدیٰ بیوٹی
رپورٹس ہیں کہ ہدیٰ قطان ایک پوسٹ شیئر کرنے کے 40 لاکھ روپے لیتی ہیں—فوٹو: ہدیٰ بیوٹی

اگر آپ نے سنا ہے کہ امریکی ٹی وی اسٹار، ماڈل اور میک اپ برانڈ کی مالک 20 سالہ کایلی جینردنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی ہیں۔

اور وہ اپنے انسٹاگرام پرکسی بھی پوسٹ کو شیئر کرنے کے لیے کم سے کم 10 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 10 کروڑ روپے سے زائد پیسے لیتی ہے تو آپ نے ٹھیک ہی سنا ہے۔

لیکن اگر کوئی آپ سے یہ کہے کہ دبئی کی عراقی نژاد امریکی ماڈل، بلاگر اور میک اپ برانڈ ‘ہدیٰ بیوٹی‘ کی مالک 34 سالہ ہدیٰ قطان اپنے انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئرکرنے کے لیے کم سے کم 33 ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 40 لاکھ روپے تک وصول کرتی ہیں تو آپ یقین نہیں کریے گا۔

جی ہاں، ہدیٰ قطان نے وضاحت کی ہے کہ وہ اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرنے کے لیے کوئی رقم نہیں لیتیں اور نہ ہی وہ اپنے سوشل اکاؤنٹس کو کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔

ہدیٰ قطان کے والدین عراقی ہیں—فوٹو: ہدیٰ بیوٹی انسٹاگرام
ہدیٰ قطان کے والدین عراقی ہیں—فوٹو: ہدیٰ بیوٹی انسٹاگرام

عرب کاروباری نشریاتی ادارے ‘عرب بزنس’ کے مطابق 34 سالہ ہدیٰ قطان نے دعویٰ کیا کہ وہ انسٹاگرام پر کسی بھی پوسٹ کو شیئر کرنے کے لیے کوئی رقم نہیں لیتیں۔

میک اپ برانڈ کی مالکن نے کہا کہ ان کے سوشل اکاؤنٹس مکمل طور پرغیر کاروباری ہیں اور وہ انہیں صرف اپنی ذات اور مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہیں۔

تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں متعدد کاروباری برانڈز سے انسٹاگرام پراشتہارات کی پیش کش کی اور انہیں بھاری معاوضہ دینے کا بھی کہا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔

ہدیٰ امریکا میں پیدا ہوئیں، وہیں انہوں نے مکمل تعلیم حاصل کی—فوٹو: ہدیٰ بیوٹی انسٹاگرام
ہدیٰ امریکا میں پیدا ہوئیں، وہیں انہوں نے مکمل تعلیم حاصل کی—فوٹو: ہدیٰ بیوٹی انسٹاگرام

لیکن ہدیٰ قطان کے دعوے کے برعکس ایک عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرنے کے لیے کم سے کم پاکستانی 40 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔

انسٹاگرام کے امیر ترین اکاؤنٹ ہولڈرز اور شخصیات سے متعلق فہرست جاری کرنے والے ادارے ‘ہوپر ایچ کیو‘ کی 2018 کی رپورٹ کے مطابق 34 سالہ ہدیٰ قطان ایک پوسٹ کے لیے 33 ہزار امریکی ڈالر وصول کرتی ہیں۔

ہدیٰ قطان نے انسٹاگرام پر اپنے میک اپ برانڈ ‘ہدیٰ بیوٹی’ کے نام سے اکاؤنٹ بنا رکھا ہے، جس میں ان کے فالوؤرز کی تعداد 2 کروڑ 60 لاکھ سے زائد ہے۔

ہدیٰ نے کیریئر کا آغاز بطور میک اپ آرٹسٹ دبئی سے کیا—فوٹو: ہدیٰ بیوٹی انسٹاگرام
ہدیٰ نے کیریئر کا آغاز بطور میک اپ آرٹسٹ دبئی سے کیا—فوٹو: ہدیٰ بیوٹی انسٹاگرام

فہرست میں انسٹاگرام کے امیر ترین افراد میں ہدیٰ قطان کا 20 واں نمبر ہے، تاہم وہ مشرق وسطیٰ کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی خاتون ہیں۔

اس فہرست میں پہلے نمبر پر امریکی ٹی وی اسٹار، ماڈل اور میک اپ برانڈ کی مالک 20 سالہ کایلی جینر ہے جن کے انسٹاگرام فالوؤرز کی تعداد 11 کروڑ کے قریب ہے اور وہ ایک پوسٹ کے لیے 10 کروڑ روپے سے زائد پیسے وصول کرتی ہیں۔

یہی نہیں بلکہ ہدیٰ قطان امریکا کی بھی سیلف میڈ امیر ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔

ہدیٰ کی دونوں بہنیں عالیہ اور مونا بھی ان کے ساتھ کام کرتی ہیں—فوٹو: عرب بزنس
ہدیٰ کی دونوں بہنیں عالیہ اور مونا بھی ان کے ساتھ کام کرتی ہیں—فوٹو: عرب بزنس

جہاں ہدیٰ قطان مشرق وسطیٰ کی سوشل میڈیا اور میک اپ برانڈز کی سب سے امیر اور بااثر خاتون ہیں وہیں وہ امریکا کی سیلف میڈ امیر ترین شخصیات میں سے بھی ایک ہیں۔

امریکا کی سیلف میڈ امیر ترین شخصیات کی فوربز فہرست میں ہدیٰ قطان کا 37 واں نمبر ہے۔

خیال رہے کہ ہدیٰ قطان کی پیدائش 1983 میں امریکا میں عراقی خاندان میں ہوئی، ان کے والدین 1980 سے قبل عراق سے امریکا منتقل ہوئے تھے۔

ہدیٰ قطان نے ابتدائی تعلیم بھی امریکا میں ہی حاصل کی، تاہم 2006 میں وہ خاندان سمیت دبئی منتقل ہوئیں۔

ہدیٰ نے کلاف فیلو کرسٹوفر گونسالو سے 2008 میں شادی کی—فوٹو: عرب بزنس
ہدیٰ نے کلاف فیلو کرسٹوفر گونسالو سے 2008 میں شادی کی—فوٹو: عرب بزنس

دبئی میں منتقل ہونے کے بعد انہوں نے میک اپ میں تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ کیا اور وہ ایک بار پھر تعلیم کے لیے امریکا منتقل ہوئیں۔

امریکا سے میک اپ کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ واپس دبئی آئیں، جہاں انہوں نے مشہور میک اپ برانڈ ‘ریولان’ میں بطور میک اپ آرٹسٹ کیریئر کا آغاز کیا۔

کچھ ہی عرصے میں انہوں نے اپنی بہن کے مشورے پر عام لوگوں میک اپ ٹپس بتانے کے لیے ‘ہدیٰ بیوٹی’ کے نام سے بلاگ کا سلسلہ شروع کیا۔

ہدیٰ ایک بیٹٰی کی ماں بھی ہیں—فوٹو: ہدیٰ بیوٹی انسٹاگرام
ہدیٰ ایک بیٹٰی کی ماں بھی ہیں—فوٹو: ہدیٰ بیوٹی انسٹاگرام

بلاگ سے شروع ہونے والا سلسلہ آگے چل کر بہت بڑے کاروبار میں تبدیل ہوگیا اور انہوں نے ‘ہدیٰ بیوٹی’ کے نام سے ہی میک اپ برانڈ کی شروعات کی۔

اس وقت ان کا میک اپ برانڈ نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی ممالک اور امریکا سمیت یورپ میں بھی مشہور ہیں۔

ہدیٰ قطان کو یونیورسٹی میں دوران تعلیم ہی کلاس فیلو کرسٹوفر گونسالو سے محبت ہوگئی تھی، اس وقت ہدیٰ کی عمر 16 سال تھی۔

ہدیٰ قطان نے 37 سالہ کرسٹوفر گونسالو سے 2008 میں شادی کی اور انہیں ایک بیٹی بھی ہے۔

ہدیٰ قطان اپنے والدین کی تین بیٹیوں میں سے ایک ہیں، ان کی دونوں بہنیں بھی ان کے ساتھ میک اپ برانڈ میں کام کرتی ہیں۔

ہدیٰ کے مطابق وہ انسٹاگرام پر پوسٹ کے لیے پیسے نہیں لیتیں—فوٹو: ہدیٰ بیوٹی انسٹاگرام
ہدیٰ کے مطابق وہ انسٹاگرام پر پوسٹ کے لیے پیسے نہیں لیتیں—فوٹو: ہدیٰ بیوٹی انسٹاگرام