پریانکا چوپڑا نے سلمان کے بعد سنجے لیلیٰ کو بھی دھوکا دے دیا

پریانکا چوپڑا نے ہولی وڈ فلم کے لیے بولی وڈ فلم چھوڑ دی—فوٹو: ڈبلیو آر جی
پریانکا چوپڑا نے ہولی وڈ فلم کے لیے بولی وڈ فلم چھوڑ دی—فوٹو: ڈبلیو آر جی

بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا جو ان دنوں بھارت اور بولی وڈ فلموں کے بجائے اپنی ہولی وڈ فلموں اور امریکا پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، انہوں نے سلمان خان کے بعد فلم ساز سنجے لیلیٰ بھنسالی کو بھی دھوکا دے دیا۔

جی ہاں، پریانکا چوپڑا نے کچھ دن قبل ہی جہاں سلمان خان کی آنے والی ایکشن فلم ‘بھارت’ میں کام کرنے سے معزرت کی تھی، وہیں اب انہوں نے معروف فلم ساز سنجے لیلیٰ بھنسالی کی آنے والی فلم میں بھی کام کرنے سے معزرت کرلی۔

اطلاعات تھیں کہ سنجے لیلیٰ بھنسالی اداکارہ کے ساتھ بھارت کی گینگسٹر خاتون ‘گنگو بائی کوٹھی والی’ پر فلم بنانے کا ارادہ رکھتے تھے۔

خبریں تھیں کہ سنجے لیلی بھنسالی اس فلم میں پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے، تاہم اداکارہ کی ترجیحات تبدیل ہوگئیں اور انہوں نے فلم ساز کی فلم میں ایکشن دکھانے سے انکار کردیا۔

ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں ایک اور ہولی وڈ فلم ‘کاؤ بوائے ننجا وائکنگز’ میں کام کرنے کا معاہدہ کرنے کے بعد بولی وڈ فلم میں کام کرنے سے معزرت کی۔

اگرچہ سنجے لیلیٰ بھنسالی نے اس بات کا حتمی اعلان نہیں کیا تھا کہ وہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ ہی گنگو بائی کوٹھی والی کی زندگی پر فلم بنانے جا رہے ہیں۔

پریانکا نے کچھ دن قبل سلمان خان کی فلم بھارت میں بھی کام کرنے سے انکار کیا تھا—فوٹو: بولی وڈ لائف
پریانکا نے کچھ دن قبل سلمان خان کی فلم بھارت میں بھی کام کرنے سے انکار کیا تھا—فوٹو: بولی وڈ لائف

تاہم رپورٹ کے مطابق سنجے لیلیٰ بھنسالی اداکارہ کو ہی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ پریانکا چوپڑا کی جگہ اب اس فلم میں کس کو کاسٹ کیا جائے گا اور اسے کب تک ریلیز کیا جائے گا۔

ہہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا کی نئی ہولی وڈ فلم

خیال رہے کہ ‘گنگو بائی کوٹھی والی’ کو سپنا دی دی بھی کہا جاتا تھا یہ ممبئی کی واحد گینگسٹر خاتون تھی جنہوں نے جرائم کی دنیا میں اپنا نام پیدا کیا۔

ان کی زندگی پر معروف انویسٹیگیٹو بھارتی صحافی ایس حسین زیدی نے تحقیقاتی کتاب ’ممبئی کی کوئین مافیا‘ بھی لکھی ہے۔

سنجے لیلیٰ بھنسالی کے علاوہ اسی خاتون پر فلم ساز وشال بھردواج نے بھی دپیکا پڈوکون اور عرفان خان کے ساتھ فلم بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

تاہم عرفان خان کی بیماری کے سبب اس فلم کی شوٹنگ مؤخر کردی گئی، جس کے بعد ہی سنجے لیلیٰ بھنسالی اس کوشش میں تھے کہ وہ اسی گینگسٹر خاتون پر پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم بنا کر ریلیز کریں۔

تاہم اب پریانکا کے انکار کے بعد سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم بھی کھٹائی میں پڑ گئی۔

اداکارہ نے آخری بولی وڈ فلم 2016 میں کی تھی—فوٹو: پریانکا چوپڑا انسٹاگرام
اداکارہ نے آخری بولی وڈ فلم 2016 میں کی تھی—فوٹو: پریانکا چوپڑا انسٹاگرام

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں