پشاور: جماعت اسلامی کے صوبائی مرکز سےجاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ لوئر دیر اور پشاور کے متعدد سینیئراراکین کی بنیادی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے خارج کردیا گیا ہے۔

جن 20 ارکانِ شوریٰ کو جماعت اسلامی سے خارج کیا گیا ان میں لوئر دیر سے اجمل خان، محمد کریم، نور محمد، قاضی اعزازالحق، نثاراحمد، غلام محمد، عبدالکبیر خان اور فضل رحیم شامل ہیں۔

اور پشاور سے جن ارکان کو پارٹی سے خارج کیا گیا ان کے نام اسراراللہ ایڈوکیٹ، فضل اللہ داؤدزئی، لطف اللہ، محمد نعمان، محمد اقبال، عاطف حسین، شیر زمان، ہارون لقمان سہیل خان، شوکت سدوزئی، ڈاکٹر فیاض خان نیاز محمد ہیں۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی جو متحدہ مجلس عمل کی بڑی اتحادی جماعت ہے، کو انتخابات میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا اور محض اپر دیر کے حلقے سے قومی اسمبلی کی ایک نشست پر ہی کامیابی حاصل کرسکی۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں:

انتخابات میں شکست پر جماعت اسلامی کے متعدد سینئر اراکین پارٹی سے خارج

تبصرے (0) بند ہیں