جڑواں شہروں میں شدید طوفانی بارش

08 اگست 2018

اسلام آباد اور راولپنڈی میں 3 گھنٹے کی ریکارڈ توڑ بارش سے جڑواں شہروں میں سڑکیں اور گلیاں تالاب بن گئیں جبکہ نالہ لئی سمیت برساتی نالے بپھر گئے۔

شدید بارش کے باعث جڑواں شہروں کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ مختلف علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ امدادی ٹیمیں ڈوبے ہوئے علاقوں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔

راولپنڈی میں گزشتہ رات 206 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی آج کہیں کہیں ہلکی بارش اور بعض مقامات پر بونداباندی کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا اور سڑکیں تالاب بن گئیں — اے پی پی فوٹو

ملک کے مختلف شہروں کی طرح ملکہ کوہسار میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے سے مری کا موسم دلکش ہوگیا — اے پی پی فوٹو

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں 170 ملی میٹر، راولپنڈی میں 206، مری میں 97 اور جہلم میں 60 ملی میٹر بارش ہوچکی  ہے — اے پی پی فوٹو

نالہ لئی میں پانی کی سطح 13 فٹ تک بلند ہوگئی جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے — اے پی پی فوٹو

اس کے علاوہ گجرات اور جہلم میں بھی رات بھر بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث دونوں شہروں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا — اے پی پی فوٹو

جڑواں شہروں میں طوفانی بارش سے آئیسکو کے 53 فیڈرز بھی ٹرپ کرگئے، کئی علاقوں میں بحلی منقطع ہوگئی — اے پی پی فوٹو

مظفرآباد میں شاہراہ نیلم پر لینڈ سلائیڈنگ ہونے سے ڈونگاکس کے مقام پر شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہوگئی جس کے بعد وادی نیلم کا زمینی رابطہ مظفرآباد سے کٹ گیا — اے پی پی فوٹو

آزاد کشمیر میں بھی جل تھل ایک ہے جبکہ بارشوں کا یہ سلسلہ پورا ہفتہ جاری رہنے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے — اے پی پی فوٹو

طوفانی بارش کے بعد پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا جس کے بعد پاک فوج کے دستے ریسکیو آپریشن کے لیے پہنچ گئے — اے پی پی فوٹو

راولپنڈی میں اس حوالے سے ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے — اے پی پی فوٹو