پریانکا چوپڑا فلم میں مرد بننے کی خواہاں

بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا —فوٹو بشکریہ/ ہندوستان ٹائمز
بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا —فوٹو بشکریہ/ ہندوستان ٹائمز

بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے کیریئر میں کئی کامیاب فلموں میں شاندار کردار ادا کیے تاہم ایک خواہش ہے جو ان کی اب تک پوری نہیں ہوئی۔

پریانکا چوپڑا کا خواب ہے کہ وہ اپنی کسی فلم میں مرد بننے کا کردار ادا کریں۔

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا اپنی فلموں میں کئی مضبوط کردار ادا کرچکی ہیں، جبکہ ان کا پہلا امریکی سیریل ’کوائینٹیکو‘ بھی مداحوں میں کافی مقبول ہوا۔

پریانکا نے فلم جےگنگاجل میں پولیس افسر کا کردار ادا کیا —۔
پریانکا نے فلم جےگنگاجل میں پولیس افسر کا کردار ادا کیا —۔

اس شو میں پریانکا نے ایلکس پیرش نامی ایجنٹ کا کردار ادا کیا۔

ایک ایونٹ کے دوران پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ ’ایلکس پیرش اپنی مرضی سے زندگی جینے پر یقین رکھتی ہے، وہ لوگوں کو پسند نہیں کرتی بلکہ ان کا استعمال کرتی ہے، دراصل وہ ایک مرد کا کردار ادا کررہی ہے، اور یہ بہترین ہے کیوں کہ لڑکیوں کو ایسا کردار ادا کرنے کا موقع نہیں ملتا‘۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا نے منگنی اور شادی پر خاموشی توڑ دی

پریانکا نے مزید کہا کہ ’میرا خواب ہے ایک مرد کا کردار ادا کرنا اور اگلی چیز میں یہی کروں گی‘۔

کوائنٹیکو میں وہ بطور ایف بی آئی ایجنٹ نظر آئیں —۔
کوائنٹیکو میں وہ بطور ایف بی آئی ایجنٹ نظر آئیں —۔

مردوں کے لیے لکھے گئے کردار ادا کرنے پر پریانکا نے کہا کہ ’میں ایسے کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جہاں میں اپنے فیصلے خود لے سکوں اور کوئی میرے بارے میں کچھ نہ سوچے، یہ آزادی سالوں سے صرف مردوں کو مل رہی ہے، اور یہی آزادی اب ساری خواتین کو بھی چاہیے‘۔

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا نے اپنے کیریئر میں کئی مضبوط کردار ادا کیے۔

ان کرداروں کی چند مثال بولی وڈ فلمز ڈان اور جے گنگاجل ہیں۔

ڈان اور جے گنگاجل میں پریانکا چوپڑا پولیس افسر کے روپ میں نظر آئیں تھیں۔

فلم بےواچ میں پریانکا نے ولن کا کردار ادا کیا —۔
فلم بےواچ میں پریانکا نے ولن کا کردار ادا کیا —۔

ان کی پہلی ہولی وڈ فلم ’بےواچ‘ تو باکس آفس پر ناکام ہوئی، تاہم پریانکا کی اداکاری کو اس فلم میں بہت سراہا گیا۔

پریانکا نے بےواچ میں ولن کا کردار ادا کیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں