’دوستانہ 2‘ پر کام کا دوبارہ آغاز

ای میل

اسکرین شاٹ —۔
اسکرین شاٹ —۔

بولی وڈ کی کامیاب کامیڈی فلم ’دوستانہ 2‘ پر کام کا آغاز جلد ہونے جارہا ہے۔

فلم ’دوستانہ‘ میں ابھیشیک بچن، جان ابراہم اور پریانکا چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

تاہم ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آئی کہ پریانکا چوپڑا فلم ’دوستانہ 2‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کریں گی۔

ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق فلم دوستانہ 2 میں بولی وڈ کی ایک بڑی اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا۔

فلم سے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’فلم کے اسکرپٹ پر کام جاری ہے اور اس ماہ کے آخر میں یہ مکمل ہوجائے گا، امید ہے کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال ہوجائے‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فلم ’دوستانہ 2‘ کے پروڈیوسر کرن جوہر کو فلم کا اسکرپٹ پسند نہیں آیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اس پر کام روک دیا تھا، تاہم اب اس کے اسکرپٹ پر دوبارہ کام کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلم میں دو نئے اداکار ابھیشیک اور جان کا کردار ادا کریں گے، جبکہ کوئی بہپترین اداکارہ پریانکا کی جگہ نظر آئیں گی۔

فلم ’دوستانہ‘ 2008 میں ریلیز ہوئی تھی، جو باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔