پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کا ڈانس ٹریک ریلیز ہوگیا، جسے سن کر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے پاکستان کی ہر شادی کی تقریبات میں یہ گانا بجایا جائے گا۔

’منڈے لاہور دے‘ نامی اس گانے کی گلوکاری کسی اور نے نہیں بلکہ اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے کی، جبکہ اس گانے کو لکھا بھی انہوں نے ہی ہے۔

یاد رہے کہ فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کی پروڈکشن فضا علی میرزا نے کی ہے، جبکہ فلم کی ہدایات نبیل قریشی دے رہے ہیں۔

فلم میں فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیا، جو اس گانے میں بھی بھنگڑا ڈالتے نظر آئے۔

اس گانے میں رنگوں کا استعمال بھی نہایت خوبصورتی سے کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ’لوڈ ویڈنگ‘ میں محسن عباس اداکاری نہیں کچھ اور کریں گے

یاد رہے کہ محسن عباس حیدر نے نبیل قریشی اور فضا علی مرزا کی بنائی ہر فلم میں گانا گایا ہے۔

اداکار محسن عباس حیدر —۔
اداکار محسن عباس حیدر —۔

اس سے قبل ڈان سے بات کرتے ہوئے محسن عباس نے کہا تھا کہ ’اصل میں فلم والا پلچرز نے جتنی بھی فلمیں بنائیں ہیں چاہے ان میں ایکٹر ان لا ہو، یا نامعلوم افراد 1 اور 2، میں نے ان سب ہی پروجیکٹس میں نبیل اور فضا کے ساتھ کام کیا، جیسے فلم ایکٹر ان لا میں میرا کوئی کردار نہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس فلم کے ایک گانے کے بول میں نے تحریر کیے تھے، میں شریک مصنف کے طور پر بھی کام کرتا آرہا ہوں، میں نے نامعلوم افراد ون اور ٹو میں بھی گانے کے بول تحریر کیے‘۔

فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ رواں سال عید الضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔

تبصرے (0) بند ہیں