رنویر اور کرینہ بہن بھائی؟

دونوں اداکار پہلی بار فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے—فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام/انسٹاگرام
دونوں اداکار پہلی بار فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے—فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام/انسٹاگرام

بولی وڈ کی آںے والی فلم ‘تخت’ اگرچہ 2020 میں ریلیز ہوگی، تاہم اس کا نام سامنے آتے ہی یہ خبروں میں آگئی۔

جہاں اس فلم میں پہلی جھانوی کپور اپنے چچا انیل کپور کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

وہیں اس فلم میں جھانوی کپور اور انیل کپور کے ساتھ رنویر سنگھ بھی پہلی بار کام کرتے نظر آئیں گے۔

علاوہ ازیں اس فلم میں پہلی بار کرینہ کپور، جھانوی کپور اور رنویر سنگھ بھی ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

اس فلم میں عالیہ بھٹ بھی کرینہ کپور اور جھانوی کپور کے ساتھ پہلی بار جلوہ دکھاتی نظر آئیں گی۔

اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم بھی بولی وڈ کی رواں برس ریلیز ہونی والی متنازع فلم ‘پدماوت’ کی طرح تاریخی کہانی پر مبنی ہوگی۔

‘تخت’ کی کہانی مغل دور پر مبنی ہوگی اور اطلاعات ہیں کہ رنویر سنگھ اس میں مغل بادشاہ اورنگزیب کا کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’تخت‘: رنویر اور کرن کی ایک ساتھ پہلی فلم
کرینہ کپور پہلے 3 مرتبہ رنویر کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کر چکی ہیں—فائل فوٹو: دکن کیرونیکل
کرینہ کپور پہلے 3 مرتبہ رنویر کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کر چکی ہیں—فائل فوٹو: دکن کیرونیکل

رنویر سنگھ جو ‘پدماوت’ میں علاؤ الدین خلجی بنے تھے اب اورنگزیب کا روپ دھاریں گے۔ 

اس سے زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ اس فلم میں رنویر سنگھ اور کرینہ کپور ایک دوسرے کے مخالف یعنی جوڑے کی صورت میں کردار ادا نہیں کریں گے، بلکہ وہ بہن بھائی کے روپ میں نظر آئیں گے۔

جی ہاں، بولی وڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ‘تخت’ میں رنویر سنگھ اور کرینہ کپور جوڑے کی صورت میں نہیں بلکہ بہن بھائی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

جھانوی اور رنویر بھی پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے—فائل فوٹو: فلمیڈس
جھانوی اور رنویر بھی پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے—فائل فوٹو: فلمیڈس

رپورٹ کے مطابق ‘تخت’ میں کرینہ کپور مغل سلطنت کی خاتون اول جہاں آراء بیگم کا کردار ادا کریں گی جو مغل بادشاہ اورنگزیب کی بہن تھی۔

جہاں آراء بیگم مغل بادشاہ شاہجہاں اور ممتاز محل کی بیٹی تھیں، شہزادہ اورنگزیب اور دارہ شکوہ ان کے بھائی تھے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم میں دارہ شکوہ کا کردار کون ادا کرے گا اور کون فلم میں شاہجہاں، ممتاز محل اور دیگر کردار ادا کرے گا۔ ‘تخت’ کی ہدایات کرن جوہردیں گے جب کہ وہ ہی اس فلم کو پروڈیوس بھی کریں گے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں بھومی پڈنیکر، وکی کوشل سمیت دیگر اداکار بھی کام کرتے نظر آئیں گے۔

کرینہ کپور اور انیل کپور 2005 میں بے وفا فلم میں میاں بیوی بن چکے ہیں—فوٹو: سائنستان
کرینہ کپور اور انیل کپور 2005 میں بے وفا فلم میں میاں بیوی بن چکے ہیں—فوٹو: سائنستان

تبصرے (0) بند ہیں