سعودی عرب کا بلوچستان کے طلبا کے لیے اسکالرشپس کا اعلان

10 اگست 2018
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے سعودی سفیر نے ملاقات کی—فوٹو:اے پی پی
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے سعودی سفیر نے ملاقات کی—فوٹو:اے پی پی

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سید المالکی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی اور سعودی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے طلبا کو 50 وظائف دینے کا اعلان کر دیا۔

سینیٹ کے ترجمان کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور نواف بن سید المالکی کے درمیان ملاقات ہوئی جہاں دوطرفہ امور اور عالمی بقائے امن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ سطح کے طلبا کو وظائف دیے جائیں گے جس کے تحت تمام تعلیمی اخراجات سعودی حکومت برداشت کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ طلبا کو ماہانہ اعزازیہ بھی دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں پاک-سعودیہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کے گیارھویں سیشن میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے لیے اتفاق کیا گیا تھا۔

دونوں ممالک نے سائنٹیفک ریسرچ، اسکالرشپس کا تبادلہ، طبی تعلیم اور میڈیکل اسٹاف کے تجربات کا تبادلہ اور طلبا کے تعلیمی دوروں پر اتفاق کیا گیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

mohsin raza Aug 11, 2018 10:15am
Saudi arab sy apil hy jin Pakistanis ki sallry pending 1 sal sy wo to dy biki bad me dehky daram mat kary