فرانس کے ایک پارک کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے 6 کوؤں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اس سلسلے میں 6 کوؤں کو سگریٹ کے ٹکڑے اور دیگر چھوٹی چیزوں کو اٹھا کر کچرا دان میں ڈالنے کی ترتیب دی جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جو نایاب چیزیں دنیا میں کہیں نہیں وہ انٹارکٹیکا میں ہیں

سیانے کوئے اپنا کام بھرپور طریقے سے انجام دینے کے بعد بدلے میں اپنا معاوضہ ’چھوٹے چکن نگٹس‘ کی صورت میں حاصل کر سکیں گے۔

فرانسیسی حکام کے مطابق یہ کوے مغربی وینڈی کے ایک پارک میں جلد اپنے فرائض انجام دینا شروع کردیں گے۔

پروگرام کے صدر نیکولس ڈی ویلیرز کے مطابق ’اس پروگرام کا مقصد صرف صفائی کرنا مقصود نہیں کیونکہ عمومی طور پر لوگ خود بھی صفائی پسند ہوتے ہیں لیکن اس کے ذریعے ہم دیکھ سکھیں گے کہ قدرت بھی ہمیں ماحول کی دیکھ بھال کا پیغام دیتی ہے‘۔

کوؤں کی نسل کے حوالے سے انہوں بتایا کہ ’روکس‘ نامی کوا اپنی عقلمندی کی وجہ سے مشہور ہے اور کوؤں کی یہ نسل فطرتاً انسانوں کے ساتھ کلام کرنے اور کھیل کے ذریعے تعلقات قائم رکھنے میں دلچسپی رکھتی ہے‘۔

مزید پڑھیں: فقیرانہ کَکھ: جہاں انسان اور چرند پرند ایک سے مہمان

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ کوؤں نے سیانے ہونے کا ثبوت دیا ہو، رواں برس جون میں یونیورسٹی آف کیمبریج میں ایک وینڈنگ میشن تیار کی گئی جس میں کوئے نے کمال دانشمندی سے مسائل کا حل نکلا تھا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ روکس نامی نسل کے کوئے بہترین ورکرز ہیں جو 45 منٹ سے کم وقت میں ایک چھوٹے باکس کو کوڑے سے بھر سکتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں