سری دیوی کی 10 بہترین فلمیں

اپ ڈیٹ 13 اگست 2018
سری دیوی کا انتقال رواں سال فروری میں ہوا —فوٹو/ فائل
سری دیوی کا انتقال رواں سال فروری میں ہوا —فوٹو/ فائل

بولی وڈ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے مداح اداکارہ کو ان کی 55ویں سالگرہ پر یاد کررہے ہیں۔

سری دیوی کا شمار بولی وڈ کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں کیا جاتا تھا، جنہوں نے اپنے کیریئر میں کئی بہترین اور کامیاب فلموں میں کام کیا۔

وہ صرف ہندی ہی نہیں تامل، تیلگو ملیالم فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔

انہوں نے 1978 میں فلم ’سولوا ساون‘ کے ساتھ ہندی سینما میں پہلا مرکزی کردار ادا کیا، جبکہ ان کی آخری فلم ’موم‘ 2017 میں سامنے آئی۔

مزید پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی انتقال کر گئیں

خیال رہے کہ سری دیوی کی موت رواں برس 24 فروری کو 54 سال کی عمر میں دبئی کے ایک ہوٹل میں نہانے کے دوران ہوئی تھی۔

سری دیوی نے 80 اور 90 کی دہائی میں چاندنی، لمحے، جدائی، مسٹر انڈیا، گمراہ، خدا گواہ، لاڈلا سمیت کئی فلموں میں اپنی جاندار اداکاری سے شائقین کے دل جیت لیے۔

سری دیوی کی کیریئر کی 10 بہترین فلمیں مندرجہ ذیل ہیں:

1- جولی (1975)

2- صدمہ (1983)

3- ہمت والا (1983)

4- نگینہ (1986)

5- مسٹر انڈیا (1987)

6- چاندنی (1989)

7- چال باز (1989)

8- لمحے (1991)

9- انگلش ونگلش (2012)

10- موم (2017)

تبصرے (0) بند ہیں