جشن آزادی کے رنگ، بچوں کے سنگ

پاکستانی قوم 72واں یوم آزادی روایتی جوش و خروش اور قومی جذبے سے منارہی ہے لیکن اس موقع پر جو بات سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بن رہی ہے وہ بچوں کی تیاری ہے۔

ننھے ننھے پاکستانی بچوں نے اس دن کی مناسبت سے شاندار تیاری کی۔

کسی بچے نے ہاتھ میں پاکستان کا پرچم تھاما تو کسی نے سبز ہلالی پرچم کے رنگوں کی مناسبت جیسا لباس زیب تن کیا۔

کراچی سے لے کر لاہور تک اور پشاور سے لے کر کوئٹہ تک، بڑوں کی طرح بچے بھی اپنے وطن سے محبت کا اظہار کرتے نظر آئے۔