ای میل

وہ فلمیں جو یوم آزادی پر دیکھنی چاہئیں

اگرچہ پاکستان کی 70 سال سے زائد سینما انڈسٹری کی تاریخ میں حب الوطنی، آزادی اور پاک فوج کی جدوجہد پر درجنوں فلمیں بنائی گئیں، تاہم گزشتہ چند سالوں میں ان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گزشتہ 5 سال میں جہاں پاکستان کی سینما انڈسٹری نے تھرلر، ایکشن، رومانٹک اور بہترین کامیڈی فلمیں دی ہیں، وہیں اس انڈسٹری نے وطن سے محبت کا جذبہ بیدار کرنے والی بہترین فلمیں بھی بنائی ہیں۔

درج ذیل وہ چند فلمیں ہیں، جنہیں آج کے نوجوان کو دیکھنا چاہیے:

آپریشن 021

پروڈیوسر زیبا بختیار کی اس فلم کی ہدایات جامی نے دیں، جب کہ شان، ایوب کھوسو، آمنہ شیخ، شمعون عباسی اور مصطفیٰ چنگیزی جیسے اداکاروں نے اس میں جوہر دکھائے۔

آزادی

پروڈیوسر عرفان اور عمران ملک کی اس فلم کی ہدایات بھی خود عمران ملک نے دیں، جب کہ اس میں معمر رانا، سونیا حسن، جاوید شیخ اور ندیم بیگ نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

یلغار

پروڈیوسر، ہدایت کار و لکھاری حسن رضا کی اس فلم میں شان، ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، بلال اشرف، ارمینہ خان، عائشہ عمر، گوہر خان اور ایوب کھوسہ سمیت دیگر اداکار ایکشن میں نظر آئے۔

مالک

اس فلم کو عاشر عظیم نے پروڈیوس کیا، جب کہ انہوں نے ہی اس کی ہدایات دیں، جب کہ وہ خود بھی فلم میں ایکشن میں نظر آئے، ان کے ساتھ فلم کی دیگر کاسٹ میں فرحان علی آغا، سجاد حسن اور احتشام الدین سمیت دیگر اداکار شامل تھے۔

جناح

اس فلم کو جمیل دہلوی نے نہ صرف پروڈیوس کیا، بلکہ انہوں نے اس کی ہدایات بھی دیں، فلم میں انگریز اداکار کرسٹو فر لی، ششی کپور، جیمز فاکس، ماریہ ایٹکن اور رچرڈ لنٹم سمیت دیگر اداکار ایکشن میں نظر آئے۔

وار

پروڈیوسر حسن رانا کی اس فلم کی ہدایات بلال اشرف نے دیں، اس میں ایک بار پھر شان کے ساتھ شمعون عباسی، میشا شفی، عائشہ خان، حمزہ علی عباسی اور علی عظمت سمیت دیگر اداکار اسکرین پر نظر آئے۔

سلیوٹ

فلم ساز شہزاد رفیق کی اس فلم میں علی محتشم، صائمہ نور، عجب گل، نیر اعجاز اور پرویز کلیم سمیت دیگر اداکار ایکشن میں نظر آئے۔

بدل

فلم ساز و اداکار جمال کی اس فلم میں عمران عباس اور سعدیہ خان سمیت دیگر اداکار ایکشن میں نظر آئے۔

پرواز ہے جنون

پروڈیوسر مومنہ درید اور عثمان گیلانی کی اس فلم کی ہدایات حسیب حسن نے دیں، جب کہ اس میں احد رضا میر، حمزہ علی عباسی، شاز خان، کبریٰ خان اور ہانیہ عامر سمیت دیگر اداکار ایکشن میں نظر آئے۔

حب الوطنی پر ماضی میں بنی پاکستان کی مقبول فلمیں:

ہم وطن 1951

بیداری 1957

کرتار سنگھ 1959

وطن 1960

ہم ایک ہیں 1961

شہید 1962

چراغ جلتا رہا 1962

فرنگی 1964

فرنگی مجاہد 1965

مادرِوطن 1966

معجزہ 1966

وطن کے سپاہی 1966

آزادی یا موت 1966

لہو پکارے گا 1967

چھین لے آزادی 1968

جنگ آزادی 1969

زرقا 1969

نیا سویرا 1970

یہ امن 1971

آزادی 1972

خاک و خون 1979

وطن 1981

عظیم قوم کی عظیم بیٹی 1981

وطن کے رکھوالے 1991

جنت کی تلاش 1999