عید الاضحیٰ قریب آنے پر پاکستان میں 2 اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی بڑی کمپنی ہیواوے کی جانب سے ڈیوائسز کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عید الاضحیٰ کے پرمسرت تہوار کو دیکھتے ہوئے ہیواوے کے چند فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔

3فونز کی قیمتوں میں ایک ہزار سے 4 ہزار روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : ہیواوے نے اڑایا سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 کا مذاق

اب ہیواوے وائی فائی پرائم 2018 17 ہزار 999 روپے کی بجائے 16 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا، اس طرح اس کی قیمت میں ایک ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔

اسی طرح میٹ 10 لائٹ کی قیمت ڈیڑھ ہزار روپے کمی سے 32 ہزار 999 روپے کی بجائے 31 ہزار 499 روپے کردی گئی ہے۔

پی 20 لائٹ کی قیمت میں سب سے زیادہ 3 ہزار روپے کمی کی گئی ہے اور یہ 39 ہزار 999 کی بجائے 36 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

فوٹو بشکریہ ہیواوے
فوٹو بشکریہ ہیواوے

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس نے اسمارٹ فونز میں اے آئی ٹیکنالوجی صرف فلیگ شپ ڈیوائسز میں ہی نہیں بلکہ انٹری لیول ڈیوائسز میں بھی پیش کی ہے تاکہ لوگ کم پیسوں میں بہترین فیچرز سے مستفید ہوسکیں۔

اس سے قبل رمضان المبارک کے دوران نوکیا اور سام سنگ کی جانب سے پاکستان میں مختلف فونز کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : رمضان کی آمد: 2 کمپنیوں کا اسمارٹ فونز سستے کرنے کا اعلان

بلکہ سام سنگ کی جانب سے 30 جولائی کو بھی گلیکسی نوٹ 9 کی قیمت میں محدود مدت کے لیے 10 ہزار روپے کمی کی گئی تھی اور وہ 99 ہزار 999 روپے کی بجائے 89 ہزار 999 روپے میں فروخت کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اسی طرح گلیکسی ایس نائن پلس (128 جی بی اسٹوریج) کی قیمت بھی 10 ہزار روپے کمی سے ایک لاکھ 21 ہزار 999 روپے کی بجائے ایک لاکھ 11 ہزار 999 روپے کر دی گئی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں