شکارپور کی تحصیل گڑھی یاسین کے مضافاتی علاقے میں واقع فیض محمد منگی گاؤں میں ایک مچھلی کے تالاب میں 3 بچیوں سمیت 4 بچے ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

ڈوبنے والے بچوں کی شناخت 4 سالہ بسمہ، 5 سالہ برکھا، 5 سالہ حمزہ اور 5 سالہ ہما کے نام سے کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق مچھلی کے تالاب میں گرمی کی وجہ سے ایک بچی نہاتے ہوئے ڈوب گئی تھی۔

مزید پڑھیں: خیرپور: تالاب میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق

علاقہ مکینوں کے مطابق تمام بچے ایک دوسرے ہوئے کو بچاتے ہوئے تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 23 جون کو صوبہ سندھ کے علاقے خیرپور میں 3 بچے گھر سے قریب تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

تین کم عمر بہن بھائیوں کے ڈوب جانے کے اس المناک حادثے کے باعث علاقے کی فضا انتہائی سوگوار ہوگئی تھی۔

اس سے ایک روز قبل بلوچستان میں گڈانی کے ساحل پر پکنک منانے کے لیے آنے والے ساتھ افراد ڈوب گئے تھے جن میں خواتین اور بچے شامل تھے۔