کراچی: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز مشرقی افریقہ کے ملک برونڈی میں تکنیکی خرابی کے باعث چار روز بعد اسلام آباد پہنچ گئی۔

پی آئی اے کے ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ پی آئی اے بوئنگ 777 کا اے پی یو خراب ہو گیا تھا اور گراؤنڈ پر موجود پاور یونٹ بھی ناکارہ تھا جس کے بعد پرواز کو روک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے سسٹم میں خرابی، آپریشن جزوی معطل

اس حوالے سے بتایا گیا کہ گراؤنڈ سپورٹ یونٹ کو بذریعہ روڈ پڑوسی ملک کانگو سے منگوایا گیا جہاں خانہ جنگی کے باعث پہنچنے میں 3 سے 4 دن لگ گئے، جس کے بعد مذکورہ پرواز گزشتہ روز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے اسلام آباد پہنچی۔

خیال رہے کہ مشرقی افریقن ممالک میں اقوام متحدہ کی امن مشن میں فرائض انجام دینے والے پاکستانی فوجیوں کو واپس لانے کے لیے عسکری ایوی ایشن نے پی آئی اے کے طیارے چارٹرڈ کیا تھا تاہم پی آئی اے نے بھی فوجیوں کو واپس لانے کے لیے اپنی دو پروازیں بھیجیں تھی، تکنیکی خرابی کے باعث پھنسے والی یہ تیسری پرواز تھی۔

پی آئی اے کے ترجمان نے ڈان کو بتایا کہ پی آئی اے کی پروز برونڈی سے پروان بھر چکی ہے۔

دوسری جانب پیرس میں پی آئی اے اسٹیشن مینجر مطیع خان کو نومولود بے ہوش ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

انہیں مذکورہ نوٹس پیشہ وارانہ فرائض میں غفلت برتنے پر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دورانِ پرواز بے ہوش ہونے والا نومولود خیریت سے ہے،پی آئی اے

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ منظر عام پر آنے والی رپورٹ کے مطابق پیرس سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 750 میں جہاز کا اے سی سسٹم بند ہونے سے گھٹن کے باعث ایک نومود کی حالت غیر ہونے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی ۔

پی آئی اے کے ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ ’پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے سی ای او نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کرنے اور ان کی خیریت جاننے کے لیے اپنا نمائندہ بھیجا تھا۔

ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ منظر عام پر آنے والے واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں، مسافر ہمارے لیے اہم ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اے سی سسٹم بند ہونے کے بعد مسافروں کی جانب سے عملے کو جہاز کا دروازہ کھولنے کا کہا جاتا رہا لیکن عملے نے دروازہ نہیں کھولا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ پرواز پی کے 750 کے پائیلٹ راؤ اے تیمور کے خلاف بھی تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ وہ حالات کو موثر طریقے سے سنبھالنے میں ناکام رہے تھے۔

اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان نے شوکاز نوٹس ارسال کیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔


یہ خبر 15 اگست 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں