ہندوستان کا یومِ آزادی

15 اگست 2018

ہندوستان بھر میں 72واں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے اس حوالے سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کشمیری اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔

یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب قومی دارالحکومت دہلی میں منعقد ہوئی، جہاں وزیر اعظم نریندر مودی نے سترہویں صدی میں مغل بادشاہ شاہ جہاں کے تعمیر کردہ تاریخی لال قلعہ کی فصیل پر قومی پرچم لہرایا اور قوم سے خطاب کیا۔

کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں — اے ایف پی فوٹو

دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان کے یوم آزادی کا جشن مقبوضہ کشمیر میں بھی منایا گیا، پابندیوں کے باوجود کشمیری طالب علموں نے سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی — اے ایف پی فوٹو

مغربی صوبہ گجرات کے سابق وزیر اعلٰی نریندر مودی سن 2014 میں اس وقت وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوئے جب ان کی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کوعام انتخابات میں واضح اکثریت حاصل ہوئی تھی — اے پی فوٹو

بھارت مخالف احتجاج روکنے کیلئے جگہ جگہ بھارتی فورسز کے اہلکار جبکہ حساس مقامات پر شارپ شوٹر تک تعینات کئے گئے ہیں — اے ایف پی فوٹو

آج کے دن کی مناسبت سے بچوں نے قومی پرچم کے روپ میں خوبصورت منظر پیش کیا  — اے ایف پی فوٹو

یوم آزادی کے موقع پر بھارت میں ہر سال 15 اگست کو تعطیل ہوتی ہے — اے ایف پی فوٹو

بچوں نے اپنے چہروں کو انوکھے انداز سے سجا رکھا ہے — اے ایف پی فوٹو

ہندوستان بھر میں یوم آزادی کے موقع پر پرجوش تقریبات کا انعقاد کیا گیا — اے ایف پی فوٹو

آزادی کے جشن کے موقع پر طلبا خوبصورت پرفانس دے رہی ہیں— اے پی فوٹو

انڈین فورس پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران  — اے ایف پی فوٹو

پاک بھارت بارڈر پر فوجی اہلکار ایک دوسرے کو یوم آزادی کے موقع پر مٹھائی دے رہے ہیں — اے ایف پی فوٹو