امریکی کامیڈین کی نظر میں عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ

اپ ڈیٹ 16 اگست 2018
مزاحیہ پروگرام 15 اگست کو نشر ہوا—اسکرین شاٹ
مزاحیہ پروگرام 15 اگست کو نشر ہوا—اسکرین شاٹ

امریکی ٹی وی پرمعروف کامیڈی پروگرام ‘دی ڈیلی شو ود ٹریور نوح’ کرنے والے میزبان کی نظر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔

ٹرویر نوح نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا موازنہ عمران خان سے اپنے 15 اگست کو نشر کیے گئے پروگرام کے آغاز میں ہی کیا۔

ٹریور نوح اس سے قبل بھی دنیا بھر کے متعدد سیاستدانوں پر کامیڈی سے بھرپور سلسلسے نشر کرتے رہے ہیں۔

ٹرویر نوح نے اپنے شو کے سیگمنٹ ‘ٹوئنز‘ میں عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی کچھ چیزوں کا تقابلی جائزہ لے کر مذاق مذاق میں یہ بتانے کی کوشش کی کہ تحریک انصاف کے چیئرمین پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔

ٹرویر نوح نے اپنے پروگرام کے ابتدا میں عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کے بارے میں بتانے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین کا بیڈ روم دکھا کر اسے ڈونلڈ ٹرمپ کے پرتعیش ٹرمپ ٹاور جیسا قرار دیا۔

پروگرام میں عمران خان اور ڈونلڈ کی ذاتی زندگی کا بھی موازنہ کیا گیا—اسکرین شاٹ
پروگرام میں عمران خان اور ڈونلڈ کی ذاتی زندگی کا بھی موازنہ کیا گیا—اسکرین شاٹ

ٹریور نوح پروگرام میں آگے یہ دکھاتے ہیں کہ ماضی میں جس طرح ڈونلڈ ٹرمپ نے برگر کے اشتہار میں کام کیا تھا، اسی طرح عمران خان نے کوکا کولا کے لیے کام کیا تھا۔

کامیڈین نے پروگرام میں یہ بھی بتایا کہ جس طرح ڈونلڈ ٹرمپ پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگے، اسی طرح عمران خان پر بھی ایسے ہی الزامات لگے۔

ٹریور نوح نے پروگرام میں عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کا موازنہ کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ جس طرح امریکی صدر نے تین شادیاں کیں، اسی طرح عمران خان نے بھی تین شادیاں کیں۔

ساتھ ہی پروگرام میں یہ بھی دکھایا گیا کہ جس طرح ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد امریکا میں تشدد میں اضافہ ہوا، اسی طرح پاکستان میں بھی عمران خان کے سپورٹرز اشتعال کے حوالے سے تیز ہیں۔

علاوہ ازیں دونوں کی انتخابی مہم کا موازنہ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا ذاتی جہاز اور عمران خان کا ہیلی کاپٹر بھی دکھایا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں