منٹو میں رشی کپور کا ’ٹھرکی‘ کردار

بولی وڈ اداکار رشی کپور —فوٹو/ فائل
بولی وڈ اداکار رشی کپور —فوٹو/ فائل

بولی وڈ فلم منٹو بہت جلد ریلیز ہونے جارہی ہے، جس کے ٹریلر نے شائقین کو خوب متاثر بھی کیا۔

اس فلم میں نوازالدین صدیقی نے منٹو کا مرکزی کردار ادا کیا، جن کی اداکاری کے مداح دیوانے ہورہے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس فلم میں بولی وڈ کے ایک اور معروف اداکار رشی کپور بھی موجود ہیں، جو ایک ایسا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جو اس سے قبل انہیں کرتے کبھی دیکھا نہیں گیا۔

رشی کپور نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلم کے ایک سین کی تصویر شیئر کی، جس میں وہ ایک ماڈل کے ساتھ موجود ہیں۔

اس تصویر کے ساتھ رشی کپور نے بتایا کہ وہ فلم میں ایک ’ٹھرکی‘ پروڈیوسر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: ’منٹو‘: بول کے لب آزاد ہیں

یاد رہے کہ 1950 کی دہائی میں بولی وڈ فلموں کے لیے اداکاراؤں کی ایسے اوڈیشنز بھی ہوا کرتے تھے۔

فلم ’منٹو‘ کی ہدایات نندیتا داس دے رہی ہیں۔

جہاں نوازالدین صدیقی ’سعادت حسن منٹو‘ کے روپ میں نظر آئیں گے، وہیں اداکارہ رسیکا دگل ان کی اہلیہ کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

فلم رواں سال 21 ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

riz Aug 17, 2018 12:46pm
waoo played this trialer many times,, amazing, Nawaz is awesome,,