پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج ملک کے 22ویں وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے جس میں کئی اہم شخصیات سمیت غیر ملکی مہمانوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

تاہم حیرت انگیز بات یہ کہ خود ان کے بیٹے سلیمان اور قاسم والد کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت سے محروم رہیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے عمران خان کے بیٹوں کی والدہ اور ان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ نے بتایا کہ دونوں لڑکے آنا چاہتے تھے لیکن ان کے والد نے منع کردیا۔

جس پر ٹویٹر صارفین نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمران خان کی زندگی کا سب سے اہم دن ہے انہیں خوشی ہوتی اگر ان کے بیٹے اس موقع پتر شریک ہوتے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں